دربھنگہ

ریمکی فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقادفاونڈیشن کے ایچ آر محمد قیص کی انسانیت نوازی کی ستائش

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
  خدمتِ خلق شرفِ انسانیت ہے اور انسانیت کی تشہیر ہی دراصل اخلاقی اقدار کی نمائندگی ہے انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ ہی نسل انسانی کا سرمایہ ہیں فلاحی فاؤنڈیشن کسی بھی معاشرے کے لاچار اور بے سہارا لوگوں کو سہارا مہیا کرتے ہیں اسی کا جیتا جاگتا ثبوت پیش کیا ہے  ریمکی فاؤنڈیشن کے ایچ آر محمد قیص نے جو جمال پور آره میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر لوگوں کو مفت میں چیک اپ اور مفت میں دوائیاں فراہم کرائی ۔اس میڈیکل کیمپ میں گل موہر اسپتال کے ماہرین میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سنجے کمار  نے  سینکڑوں  مریضوں کا چیک اپ کر اُسے مناسب دوائیاں فراہم کی ۔اس موقع پر ریمکی فاؤنڈیشن کے ایچ آر محمد قیص نے کہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں جہاں لوگوں کی مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے لوگ روپے کی کمی کی وجہ سے اپنا مناسب طریقے سے علاج نہیں کروا پا رہے ہیں اسی کو دیکھتے ہوئے ہماری ریمکی فاؤنڈیشن نے خدمتِ خلق کے فرض کی ادائیگی کا بہتر نمونہ اور اعلیٰ مثال پیش کیا ہے ۔یہاں پر تمام غریب اور مستحق مریضوں کا چیک اپ اور مفت میں دوائیاں فراہم کرائی جائے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ریمکی فاؤنڈیشن گزشتہ کئی سالوں سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ یہ فاؤنڈیشن اپنے کار کنان کی محنت اور مخیر حضرات کے عطیات سے غریب اور مستحق لوگوں کا مفت میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں یکا یک روشن مثال بن چکا ہے۔انسانیت نوازی کا بہتر مظاہرہ کرنے پر علاقائی لوگوں نے فاؤنڈیشن کی ستائش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button