اہم خبریںبہارسمستی پور

مفتی عبد الشکور قاسمی اپنے آبائ گاؤں بنگھڑا میں سپردِ خاک

سمستی پور (ارقم) سمستی پور ضلع کے ودیاپتی نگر بلاک کے کبئ بنگھڑا گاؤں کے علمی گھرانے کے مشہور شخصیت و ویشالی دار القضاء کے قاضی شریعت و سابق پرنسپل مدرسہ احمدیہ ابابکر پور ویشالی کے جید عالم دین حضرت مولانا و مفتی عبد الشکور صاحب قاسمی کو سینکڑوں سوگواروں نے پرنم آنکھوں سے آبائ گاؤں میں سپردِ خاک کیا،انکی نمازِ انکے اکلوتے صاحبزادے ماسٹر حافظ فضل اللّٰہ ماجد نے پڑھائی،جس میں سمستی پور مظفر پور ویشالی ،بیگوسرائے سمیت پورے بہار کے سماجی سیاسی ملی ادبی مذہبی و صحافتی میدان سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگ جنازے میں شرکت کر دعائے مغفرت کی اور اپنے محسن کو کاندھے دیا ،مفتی عبد الشکور صاحب گونا نہ گو خوبیوں کے مالک تھے انہوں نے مدرسہ احمدیہ ابابکر پور میں تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ دار القضاء کے بھی ذمہ داری بحسن خوبی نبھایا،انہوں نے مدرسہ میں دارالاقامہ کی بھی ذمہ داری نبھائی ،انہوں نے صدقہ جاریہ کے لئے صرف بیٹے کو ہی نہیں حافظ بنائے بلکہ سیکڑوں قوم و ملت کے نونہالوں کو حافظ قرآن بنائیں اور علم تشنگی سے سیراب کیا،مولانا کے انتقال پر پروفیسر عبد الغفور ، مفتی نظام الدین قاسمی،مولانا نظام الدین ندوی ڈائریکٹر الہدیٰ اُردو لائبریری چک پہاڑ،مفتی شمیم ریاض قاسمی،مولانا امام الدین ندوی خادم مدرسہ حفظ القرآن منجیا،مولانا افتخار قاسمی صدر مدرس مدرسہ فیض العلوم کبئ بنگھڑا،مولانا مشتاق ،مولانا کریم،مولانا عبد السلام،مولانا فیروز مظاہری،مولانا معین الدین،حافظ فیصل،ماسٹر امیر اللہ صوبائی سکریٹری بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن،راجد اقلیتی سیل کے ضلع صدر نسیم عبداللہ انصاری،محمد شمشاد عالم سابق نائب پرمکھ دلسنگھ سرائے،ویشالی ضلع کے سینئر صحافی کلیم اشرف،شہنواز عطاء،تنویر عالم تنہا،سرفراز فاضل پوری،عاشق اقبال،نقی الرحمن ہاشمی،محمد مصطفیٰ،سید منظر الجمیل،نعیم الدین آزاد،محمد جمشید،محمد زکی،محمد نسیم،محمد قیصر،وغیرہ نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مولانا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button