Uncategorized

مغربی بنگال میں بڑا ٹرین حادثہ، پٹری سے اتر گئی گوہاٹی بیکانیر ایکسپریس، 5 ہلاک، 50 سے زیادہ زخمی

گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس 15633 کے پٹری سے اترنے کی اعلیٰ سطحی ریلوے سیکورٹی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈوموہانی۔مغربی بنگال سے ایک بڑی ٹرین حادثہ کی خبر سامنے آئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس 15633 (اپ) (گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس) آج شام تقریباً 5 بجے ڈوموہانی (مغربی بنگال) کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ٹرین کی بوگی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسی دوران ایک مسافر نے دعویٰ کیا ہے کہ اچانک جھٹکے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کئی لوگ فوت ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ بیکانیر سے گوہاٹی جاتے ہوئے مینا گوڈی کو عبور کرتے ہوئے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ جلپائی گڑی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مومیتا گوڈالا باسو کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 50 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بوگیوں سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ضرورت کے مطابق قریبی اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے حادثے میں متاثرہ لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گوہاٹی میں دو ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ ریلوے ہیلپ لائن کے ان دو نمبروں 03612731622 اور 03612731623 پر کال کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

بھارتی ریلوے کے مطابق اس حادثے میں ٹرین کی 12 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ڈی آر ایم اور اے ڈی آر ایم موقع پر پہنچ گئے ہیں، ساتھ ہی ایک ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

گوہاٹی- بیکانیر ایکسپریس 15633 کے پٹری سے اترنے کی اعلیٰ سطحی ریلوے سیکورٹی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button