سمستی پور

مسجدیں مسلمانوں کو شقاوت و بدبختی سے نکال کر سعادت و خوش بختی کی دہلیز پر پہنچا دیتی ہے،قاری عطاء اللہ جامعی




تکیہ شریف میں مسجد کی چھت ڈھلائ کے موقع پر دعائیہ نشست میں علاقے کے مؤقر علماء و دانشوران نے کی شرکت



سمستی پور (محمد مصطفیٰ)زمین کے تمام حصوں میں اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب مساجد ہیں، یہ آسمان والوں کے لئے ایسے ہی چمکتی ہیں جیسا کہ زمین والوں کے لئے آسمان کے ستارے چمکتے ہیں۔یہ باتیں دلسنگھ سرائے بلاک حلقہ کے کمراؤں ٹولہ تکیہ شریف میں مسجد کی چھت ڈھلائ سے قبل قبل حافظ وقاری عطاء اللہ جامعی امام و خطیب مسجد ہذا نے کہیں انہوں نے کہا کہ مسجدیں مسلمانوں کے حالات کو بدلنے میں اہم رول ادا کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ مسجدیں مسلمانوں کو شقاوت و بدبختی سے نکال کر سعادت و خوش بختی کی دہلیز پر پہنچا دیتی ہے،تنگی و اضطراب اور بے چینی سے نکال کر خوشحالی اور چین و سکون کی فضا میں پہنچا دیتی ہے، موقع پر سابق مکھیا نیّر اعظم محمد فیاض احمد ،محمد ذکی، محمد نصرالدین قدوائی ،محمد مہندی، محمد اِنتخاب، ،محمد داود محمد ارشی، محمد کلیم ڈاکٹر حلیم محمد سعید محمد اسحاق ، عتیق الرحمان ،محمد عرفان ، محمد اکرام ، واصف الكریم ،مولانا عبد السلام ۔ محمد مجیب محمد شاکر ، افتاب مہنوی،محمد فروز حافظ رضا اللہ وغرہ موجود تھے محمد شفیع الرحمان محمد ابراہیم محمد اسرائیل محمد منظور محمد ہارون محمد رستم،اس موقع پر وصیع الرحمان، شہنواز ہاشمی، محمد جاوید محمد اسلام محمد دلارے، محمد اعزاز، محمد محمد جسیم محمد جونی ، محمد اسرار عالم ،محمد اقبال، مقبول احمد ، محمد معصوم محمد سونو شان الرحان،محمد سرفراز ہاشمی، محمد افضل فردين الرحمان،محمد ستارے ،وغیرہ مسجد کی ڈھلائی میں پیش پیش رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button