سمستی پور

مزدور کے مکان پر بڑا درخت ٹوٹ کر گرنے سے لاکھوں کا سامان برباد،بال بال بچے لوگ

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے پانڈ گائوں میں آج زبردست ہوئی بارش کی وجہ سے گائوں کے ہی ایک غریب مزدور محمد شفیع احمد کے مکان پر ایک بڑا درخت ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے انکا مکان جہاں مخدوش ہو گیا وہی گھر میں رکھا مختلف قسم کا سامان بھی پوری طرح سے برباد ہو گیا یومیہ مزدوری کر اپنے کنبے کا گزر بسر کرنے والے محمد شفیع احمد کے کنبہ کا اس حادثہ کی وجہ کر رو رو کر برا حال ہے زندگی کی ساری کمائی کو جوڑ جوڑ کر اپنا گھر بنانے والے اس مزدور کے منہ سے بے ساختہ یہ آواز نکل رہی ہے کہ وہ لوگ اب کہاں رہینگے اور پھر اب مکان کیسے بنیگا وہی اس حادثہ کی خبر پاکر گائوں کے ڈاکٹر اکبر مشاہدی پرمود کمار مکھیا سنیتا دیوی سمیت دیگر لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ان سے ملکر ہمدردی و تسلی دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی وہی ایم ایچ ایس ٹرسٹ کے بانی آصف اقبال نے کہا ہے کہ بہت جلد ان سے رابطہ کر انہیں امداد کے طور پر اتنی رقم دی جائیگی جس سے بہت حد تک انکی پریشانی دور ہو سکے وہی اس حادثہ کے تعلق سے متاثر کے ذریعہ مقامی سی او کو ایک عرضداشت دیکر مدد کی گوہار لگائی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button