اہم خبریںدربھنگہ

مدرسہ مظہر اسلام کورونی بھپورہ کے ویکسینیشن کیمپ میں حافظ عبدالقادر سمیت سرکردہ لوگوں نے لی ویکسین

سیو لائف فاؤنڈیشن کی بیداری مہم کا اثر

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) مدرسہ مظہر اسلام کورونی بھپورہ میں پیر کو رونا کی وبا پر قابو پانے کے لئے جاری شدہ سرکاری حکم کے مد نظر ویکسینیشن کا عمل انجام پایا۔ مولانا حافظ عبدالقادر صدرالمدرسین مدرسہ ہٰذا نے خود ویکسين لے کر مہم کی شروعات کی۔ جبکہ حاجی شفیع الرحمن ،حاجی خالد حسین مرشد اور حاجی جمشید وغيرہ سمیت درجنوں افراد نے ٹیکہ کاری سے استفادہ حاصل کرکے اس مشن کو بہت حد تک کامیاب بنایا۔ اس مہم میں مولانا عبدالقادر سکریٹری امارت شرعیہ حلقہ سنگھواڑہ نے کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلسل عوامی رابطہ میں ہیں۔

آل انڈیا ملی کونسل دربھنگہ کے پلیٹ فارم سے بھی اس عمل میں سرگرم ہیں ۔سیو لائف فاونڈیشن کے ڈائریکٹر عظمت اللہ ابو سعید دیگر سماجی کارکن کے ساتھ سنگھواڑہ اور جالے تک کا دورہ کر کے عوامی بیداری مہم چلائی اور ویکسین کو محفوظ بتاکر لوگوں سے افواہ سے بچنے کی اپیل کی۔


اخلاق احمد اور AIMIM لیڈر عظمت اللہ ابوسعید نے کہا کہ حکومتی گائڈ لائن کے مطابق اس مہم کو بہتر اور فائدہ مند سمجھتے ہیں تو ہرممکن ملی بیداری کے ساتھ خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کیونکہ دوسری کمیونیٹی کے لوگ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ مسلمان ویکسين لینے سے انکار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا حافظ عبدالقادر اور دیگر سر کردہ علماء و لیڈران نے جس طرح ویکسین لی ہے اس سے سماج کو مثبت پیغام گیا ہے۔

رخصتی کے دوران کار کی ٹھوکر سے دلہن کے والد کی موت ، 3 زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button