اہم خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ


نئی دہلی (ذرائع) ملی جانکاری کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر گھریلو مارکیٹ میں نظر آرہا ہے۔ پبلک سیکٹرکی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیر کو پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

اہم بات یہ ہے کہ پچھلے 25 دنوں میں پٹرول 6.09 روپے اور ڈیزل 6.50 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 96.41 روپے، 102.58 روپے، 97.69 روپے اور 96.34 فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں ان میٹروز میں ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوکر بالترتیب 87.28 روپے، 94.70 روپے، 91.92 روپے اور90.12 روپے فی لیٹر ہوگیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button