تعلیم و روزگار

مدرسہ بورڈ نے فوقانیہ ،مولوی کا نتائج کیا جاری، فوقانیہ میں ٪90 فیصد ، مولوی میں ٪93 فیصد طلباء کامیاب، یہاں دیکھیں رزلٹ

پٹنہ،15 ستمبر 2023 ( میڈیا رپورٹ) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ فوقانیہ امتحان (مساوی میٹرک) اور مولوی امتحان (مساوی انٹر میڈیٹ) کے نتائج مورخہ 14.09.2023 کو 02:00 بجے دن جناب سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ویب سائٹ – www.bsmeb.org پر جاری کر دیا ہے ۔ اس موقع پر جناب سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ نے کہا کہ مدرسہ بورڈ نے پہلی مرتبہ جدید ترمیم شدہ نصاب تعلیم کے مطابق فوقانیہ اور مولوی سائنس، مولوی کامرس مولوی آرٹس اور مولوی اسلامیات اسٹریم کے امتحانات کا انعقاد خوشگوار ماحول میں سخت حفاظتی انتظامات میں کرایا۔ مدرسہ بورڈ کا نصب العین ہے کہ مدارس میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو تدریسی امور سے متعلق تمام تر سہولیات فراہم کئے جائیں۔

جناب سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ نے تفصیلی طور پر بتایا کہ درجہ فوقانیہ امتحان 2023 میں کل طلباء طالبات کی تعداد 58364 ہے جس میں طلبا کی تعداد 19600 اور طالبات کی تعداد 38764 ہے۔ ان میں سے کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 52896(%90.63) ہے اور نا کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 561 ہے۔

واضح رہے کہ فوقانیہ امتحان میں غیر مسلم (ہندو) طلبا و طالبات کی کل تعداد 16 ہے جس میں سے کل 13 امیدوار کامیاب ہوئے۔ فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 6 0 166 %31.39) ہے۔ جس میں طلبا کی تعداد 34.955918 اور طالبات 10688 (29.72%) ہے۔سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 36134(%68.31) ہے جس میں طلبا کی تعداد 10969 ( 64.79%) طالبات کی تعداد 25165(%69.97) ہے جب کہ تھرڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 156 ہے۔

درجہ مولوی امتحان 2023 چار اسٹریم (مولوی اسلامیات ، مولوی آرٹس، مولوی سائنس اور مولوی کامرس پر مشتمل ہے جن میں اسلامیات اسٹریم میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 8408 ہے، جس میں کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 7834(%93.17) ہے۔ فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 1835(%23.42)، سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 5873 %74.97) ہے۔ جب کہ تھرڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 126 ہے۔ آرٹس اسٹریم میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 25577 ہے ، جس میں کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 23671(%92.55) ہے۔ فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدوار کی تعداد 7517(%31.76)، سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 15989 (67.55) ہے۔

جب کہ تھرڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 165 ہے۔ سائنس اسٹریم میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 3516 ہے، جس میں کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 3206(91.18) ہے۔ فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 2281 (%71.15)، سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 925 %28.85) ہے . کامرس اسٹریم میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 220 ہے، جس میں کامیاب طلباء طالبات کی تعداد 195(88.64) ہے۔ فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 67(%34.36)، سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 125(%64.1) ہے۔

واضح ہو کہ مولوی امتحان میں غیر مسلم (ہندو) طلبا و طالبات کی کل تعداد 07 ہے جس میں سبھی کامیاب ہوئے ۔ جناب سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ نے کہا کہ جناب نتیش کمار وزیر اعلیٰ بہار کا خواب ہے کہ پڑھے بیٹی، بڑھے بیٹی، جو مدرسہ بورڈ کے ذریعہ فوقانیہ اور مولوی کے نتائج سے شرمندہ تعبیر ہو رہے ہیں۔ فوقانیہ میں کامیاب طلبا کی تعداد 16931 جب کے طالبات کی تعداد 35965 ہے وہیں مولوی میں کامیاب طلبا کی تعداد 10,526 اور طالبات کی تعداد ۔ 24380 ہے جو طلبا کی تعداد سے تقریبا دو گنا سے زیادہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ مدارس کے فارغین طلبا و طالبات قومی سطح پر مقابلہ جاتی امتحانات میں شریک ہوں، ڈاکٹر، انجینئر ایڈوکیٹ، بزنس ایڈمنسٹریٹر اور دیگر شعبہ جات میں کامیابی حاصل کریں۔ مزید انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے سنہرے مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہے۔

محمد سعید انصاری سکریٹری مدرسہ بورڈ نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ پٹنہ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پر درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات – 2023 کے نتائج طلبا و طالبات اور ذمہ داران حضرات کے لئے اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 میں ڈی۔ ایم کے ذریعہ تعین کردہ امتحانات مراکز پر سخت حفاظتی اقدامات اور صاف ستھرے ماحول میں امتحانات لئے گئے ۔ امتحان کے انعقاد کے دوران دفتر میں کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے جس میں کنٹرولر آف اکزامنیشن کے زیر نگرانی متعلقین کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات دیئے جاتے تھے اخیر میں چیئر مین مدرسہ بورڈ نے کہا کہ ڈی۔ ایم ، ایس پی، ایس ڈی اور ڈی ای او اور دیگر تمام سرکاری افسران نے امتحانات کے انعقاد میں اور جوابی کاپیوں کی جانچ کے دوران اپنا تعاون پیش کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button