دربھنگہ

لوٹ کا منصوبہ بناتے 4 جرائم پیشہ گرفتار،لوٹ کی 2 بائک، 2 اسلحہ، 4 کارتوس اور 5 موبائل برآمد

ایک ہفتہ قبل ہوئی بائک لوٹ کی واردات کا ہوا انکشاف

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
بھالپٹی معاون تھانہ کے فورلین شاہراہ پر جرائم کا منصوبہ بناتے ہوئے 4 جرائم پیشوں کو پولیس نے گرفتار کرکے ایک ہفتہ قبل ہوئی بائک لوٹ کی واردات کا انکشاف بھی کر لیا ہے۔گرفتارجرائم پیشوں کے پاس سے لوٹ / چوری کی 2 بائک، 5 موبائل ،2 اسلحہ اور 4 کارتوس برآمد ہوا ہے۔جبکہ پولیس کی کارروائی کے دوران 4 جرائم پیشہ فرار ہونے میں کامیاب بھی رہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ایس ایس پی بابو رام نے پیر کو میڈیا کے اہلکاروں کو جانکاری دی کہ منی گاچی تھانہ حلقہ کے مکرندا گاؤں رہائشی رنجن کمار مشرا ولد آنجہانی سریش مشرا اپنی پلسر بائیک بی آر زہرو 7 اے ای 3185 پر سوار ہو کر دربھنگہ سے اپنے گھر منی گاچی تھانہ حلقہ کے مکرندا جا رہے تھے کے اسی اثناء میں رات کے 10 بجے بھال پٹی اوپی حلقہ کے تقریبا 150 میٹر آگے چل رہے 2 پلسر بائک پر سوار 4 جرائم پیشہ افراد نے  بائک کا تعاقب کر دھکا دیکر گرا دیا اور پستول کا خوف دیکھا کر رنجن کی پلسر بائک سمیت 8ہزارنقد روپے اور ایک ریڈ می کا اینڈرائڈ فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔اس ضمن میں صدر بھالپٹی تھانہ میں لوٹ کی ایف آئی آر 21/376 درج ہوئی تھی ۔معاملہ درج ہونے کے بعد دربھنگہ ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے اس واردات کی تفتیش کے دوران 8 جرائم پیشہ افراد کی شناخت کی گئی ۔اسی کارروائی کے دوران 12 ستمبر کو خفیہ اطلاع ملی کہ سبھی جرائم پیشہ افراد دوبارہ دوسری واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی سیل کے پولیس اہلکار بھالپٹی اور سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس کی مدد سے  چھاپے ماری کر اس واردات میں ملوث جرائم پیشہ کھجولی تھانہ حلقہ کے  سوکھی گاؤں رہائشی دھرم نرائن جھا کے بیٹے  بمبم عرف اشیش کمار جھا، راج نگر تھانہ حلقہ کے کیول پٹی گاؤں رہائشی نيرج جھا کے بیٹے نشانت کمار جھا، کھجولی تھانہ حلقہ کے منیروا گاؤں رہائشی اتیم لال یادو کے بیٹے کرشنا یادو عرف کشن کمار یادو اور کھجولی تھانہ کے کنہولی ملک ٹولہ رہائشی لكچھمن سہنی کے بیٹے پون کمار سہنی کو بھالپٹی تھانہ کے مریا موڑ کے باغیچے کے قریب سے گرفتار کیا ہے دیگر 4  جرائم پیشہ افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار جرائم پیشہ افراد کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے لوٹ کی 2 بائک، 5  موبائل فون ،2 آرمس اور 4 کارتوس برآمد ہوئی ہے جس کو لیکر بھالپٹی صدر تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔گرفتار پون سہنی سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو کئی اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں ۔اس نے پولیس کو بتایا کہ ہم لوگ منظم ہوکر  ہائیوے اور دیگر حلقوں میں لوٹ کی واردات کو انجام دیتے تھے اور بھال پٹی اوپی کے قریب جو لوٹ کی واردات کو انجام  دیا گیا تھا اسمیں ہملوگ بھی ملوث تھے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ان جرائم پیشوں کے خلاف دربھنگہ اور مدھوبنی ضلع کے تھانوں میں مجرمانہ معاملے درج پائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button