دربھنگہ

جئے ماتا دی بس میں سوار 2 شراب تاجر ممنوعہ شراب کے ساتھ گرفتار

این ایچ 57 پر گاڑی چیکنگ کے دوران سمری پولیس کو ملی کامیابی 13ہزار روپے و 92 بوتل شراب ضبط

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو

سمری تھانہ کی پولیس نے سمری چیک پوائنٹ کے قریب این ایچ 57  پر جئے ماتا دی نامی بس میں سوار شراب تاجر سنی کمار و راہل یادو  کو 92بوتل غیر ملکی شراب و 5700 نقد روپئے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ تھانہ صدر ہری کشور یادو نے بتایا کہ سمری تھانہ کی پولیس کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ  مظفرپور سے دربھنگہ کی جانب آ رہی جئے ماتا دی نامی بس بی آر 06پی ڈی 3251 میں غیر ملکی شراب لایا جا رہا ہے تبھی سمری تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سمری چیک پوائنٹ پر بس کو روکا  بس کو روکتے ہی  شراب تاجر بھاگنے کی کوشش کی جیسے پولیس کے جوانوں نے کھدیڑ کر پکڑ لیا اور کندھے پر لٹکے بیگ کی تلاشی لی تو سنی کمار کے کندھے پر لٹکے بیگ سے 750ایم ایل وہسکی کی 23 بوتل و 12ہزار4  سو روپے جبکہ راہل کمار کے بیگ سے375ایم ایل کا 24بوتل و 180ایم ایل کا 45بوتل شراب ضبط کیا گیا ہے تمام شراب کی بوتل پر میڈ ان رانچی جھارکھنڈ کا اسٹیکر چسپاں ہے۔ اس دوران بس کی تلاشی لی گئی تو کوئی بھی غیر قانونی سامان بس سے بر آمد نہیں ہوا۔  پولیس کی گرفت میں آئے نوجوان کی شناخت ویشالی رہائشی راکیش کمار کے بیٹے سنی کمار و کندن یادو کے بیٹے راہل یادو کے طور پر ہوئی ہے بس کے ڈرائیور و خلاصی نے بتایا کہ بس پٹنہ سے مدھوبنی جارہی تھی ۔گرفتار دونوں شراب تاجر حاجی پور میں سوار ہوئے تھے جسے دربھنگہ کے دلی موڑ آنا تھا۔اس دوران شراب کا ڈیلیوری لینے آئے یونیورسٹی تھانہ حلقہ کے سندر پور بیلا رہائشی لکشمی مہتو کے بیٹے پرمود مہتو کو گرفتار کر تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 2  موبائل فون 87 سو روپے نقد برآمد ہوا ہے ۔پرمود شراب کے معاملے میں کئی بار جیل بھی جا چکا ہے۔ اے ایس آئی محمد مبین نے گرفتار تینوں شراب تاجر کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے اور مزید کارروائی تیز کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button