اہم خبریں

قومی یوم تعلیم کی مناسبت سے سرینگر میں تقریب کا انعقاد

مقررین نے مولانا آزاد کو خراج عقیدت اورتعلیم کی اہمیت پرروشنی ڈالی

سرینگر(مجتبیٰ علی) قومی یوم تعلیم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ اور طلبا کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نےآزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے مولانا مرحوم کی خدمات کلیدی اور ناقابل فراموش ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ قوم کی ترقی کا دار و مدار تعلیم پر منحصر ہیں لہذا میعاری تعلیم کی فراہمی کے لئے مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مولانا ابوالکلام آزاد جیسے ماہر تعلیم ،صحافی اور سیاسی لیڈر کی شخصیت کو باریک بینی سے سمجھیں اور ان کے نقش قدم پر چل کر قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کریں۔واضع رہے قومی یوم تعلیم ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور صحافی و سیاسی رہنما مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے اس دن ان کی بے لوث تعلیمی سیاسی وصحافی خدمات کو یاد کرنے کے علاوہ میعاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے بات کی جاتی ہے۔درایں اثناعلامہ اقبال کے یوم ولادت اور عالمی یوم اردوکے سلسلے میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے علامہ اقبال ؒ کی ولولہ انگیز شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ نے انگریزوں کی جانب سے غریب ہندوستانیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف جس طرح قلم کی تلوار چلائی اور ملک کے عوام کو سیاسی شعور دلایا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ مقررین میں ڈاکٹر سریہ بسو، محترمہ افشانہ امین، محترمہ یاسمین لون، خورشید احمد بٹ، محترمہ سبرینہ عنایتی،محترمہ صبا ظہوراور امان علی قابل ذکر ہیں۔تقریب کا اختتام پر اسکول کے مدیر میر شبیر احمد نے تقریر کیا انہوں نے طلباپر زور دیا کہ وہ تعلیم کی جانب اپنا توجہ زیادہ سے زیادہ مبذول کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button