اہم خبریںبہارحاجی پور، ویشالی

پرنم آنکھوں کے ساتھ لوجپا صدر ابو الکلام انصاری سپرد خاک

مہوا ویشالی / شبانہ فردوس / چہرہ کلاں بلاک کے تحت موضع خواجہ چاند چھپرہ باشندہ سماجی سیاسی خادم و چہرہ کلاں بلاک سابق لوجپا صدر ابوالکلام انصاری کا انتقال انا للہ و انا الیہ راجعون پرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک واضح ہوکہ مرحوم گزشتہ شب اچانک قلب کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے جہاں ان کے لڑکے منظر حسن ، ظفر حسین، صادق حسن نے مہوا ویشالی بازار کے مشہور معالج ڈاکٹر شمیم احمد کے یہاں لے گئے جہاں ڈاکٹر صاحب نے حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے حقیقی موت کی نشاندہی کی جس سے رشتہ داروں کے ساتھ احبابوں میں غم کی لہر دوڑ گئی مرحوم اپنے پیچھے بیہوہ کے ساتھ بیٹا بیٹی اور پوتا پوتی نواسہ نواسی بھرا پورا خاندان چھوڑ گئے مرحوم اخلاقی طور ملنسار نیک دل تھے ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مرحوم کی بھتیجی کی شادی 13 نومبر 2021 کو ہونے والی تھی اور بیٹی کا خریداری کرتے ہوئے اس دارفانی کو لبیک کہا ان کی جنازے کی نماز مرحوم کے پیر حضرت مولانا محمد قسیم الحق یوسفی نے ہزاروں کی تعداد میں آبائی قبرستان چھپرہ میں پڑھائی اور اپنے مرید کے لئے دعائے مغفرت کی ساتھ ہی اس جنازے میں الحاج نسیم احمد غازی پوری قادری چشتی خوشحالی نئی دہلی ،حجن آعظمہ خاتون نئ دلی، حاجی انجم رشید ، محمد بلال انصاری پٹنہ ، صحافیہ شبانہ فردوس ، صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری ، مکھیا منا بھائی ، مکھیا شمبھو شرن رائے ، مکھیا برہم دیو رائے ، مکھیا مصطفی حسن ، مکھیا عارف حسن ، جد یو اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری مولانا امتیاز ندوی ، حاجی یعقوب انصاری ، نظام انصاری ، انور رشید ، مولانا فہم الحق یوسفی ، ماسٹر امتیاز ، ماسٹر دلشیر ، ماسٹر سیراج ، ہمایوں انصاری ، ڈاکٹر عبد الرؤف ، بھائی شبیر احمد ، ماسٹر قمرالزماں ، ماسٹر بدرالزماں کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں نے شریکِ جنازہ ہوکر دعاۓ مغفرت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button