اہم خبریںدہلیسائنس / کلائمیٹطب و صحتعالمی خبریں

قدرت کا کرشمہ، پیدائشی مردہ بچہ زندہ ہو گیا

برازیل میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کو ڈاکٹر ز نے مردہ قرار دیالیکن تد فین کے موقع پر بچے نے سانس لے کر لو گوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ، دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خدائے واحد کے وجود کے منکر ہیں لیکن پروردگار عالم بھی مختلف اوقات میں اپنی قدرت کے کرشمے دکھا کر لوگوں کو اپنے وجود کا احساس دلاتارہتا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ برازیل کے شہر رونڈو نیا میں پیش آیا جس نے لو گوں کو حیران کر دیا ۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق رونڈونیا میں رہائش پذیر اٹھارہ سالہ لڑ کی خود کے حاملہ ہونے سے لاعلم تھی جب اسے شدید درد محسوس ہوا تو وہ دو بار ل اسپتال گئی لیکن دونوں بار ڈاکٹر نے اسے واپس بھیج دیا ۔ دوسری بار گھر پہنچتے ہی اس کی تکلیف نا قابل برداشت ہو گئی اور اس نے گھر میں ہی اپنے بچے کو جنم دیا ۔ پید اہو نے والا بچہ حمل کے پانچویں ماہ میں قبل از وقت پیدا ہوا تھا اور پیدائش کے وقت اس کا وزن صرف ایک کلو تھا ، زچگی کے بعد ماں اور بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کو مردہ قرار دے دیا

اسپتال فیونرل ڈائر یکٹر کو بلایا گیا اور اسے بچے کی تد فین کی ذمے داری سونپی گئی تاہم چند گھنٹوں بعد جب تد فین کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں تو بچے کے دل نے دھڑکنا شروع کر دیا ڈائر یکٹر نے بچے کو اپنی بانہوں میں لے کر اس کے دل کی دھڑکن محسوس کی

فیونرل ڈائر یکٹر بچے کو لے کر فوری طور پر اسپتال پہنچا اور اسے آئی سی یو میں داخل کرایا ، بچے کے زندہ ہونے کی خبر پر ماں اور اہلیانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور فیونرل ہوم نے اسپتال انتظام کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button