فوقانیہ میں 95.61 اور مولوی میں 98.42 فیصد طلباء وطالبات کامیاب، نتائج یہاں چیک کریں
پٹنہ : بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے سموار کو درجہ فوقانیہ اور مولوی کے نتائج جاری کر دے ۔ نتائج کے مطابق فوقانیہ میں 95.61 اور مولوی میں 98.42 فیصد طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں ۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ فوقانیہ میں 45 ہندو طلبا و طالبات جب کہ مولوی میں 42 ہندو طلبا و طالبات بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔
ڈاکٹر محمد نور اسلام معاون سکریٹری و کنٹر وار آف اگر امیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے پریس ریلیز جاری کہا کہ درجہ فوقاشی امتحان ( مساوی میٹرک ) اور مولوی امتحان _ ( مساوی انٹرمیڈیٹ کے نتائج مورخہ ۔ 25.04.2022 کو جناب منوج کمار ( آئی اے ایس) چیئر مین مدرسہ بورڈ نے رزلٹ مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ -www.bsmeb.org پر جاری کیا ہے ۔
اس موقع پر جناب منوج کمار نے کہا کہ مارک شیٹ آن لائن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پر مارک شیٹ موجود ہے ۔مزید انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے سنہرے مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی ہے ۔
چیئرمین مدرسہ بورڈ نے تفصیلی طور پر بتایا کہ درجہ فوقانیہ امتحان 2022 میں کل طلباو طالبات کی تعداد 55537 رہی جس میں طلبا کی تعداد 19458 اور طالبات کی تعداد 36079 ہے ۔
کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 52730 ( 1 95.6 ) ہے اور نا کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 2355 ہے جب کہ غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد 383 ہے۔حاضر طلباء وطالبات کی تعداد ۔ 55154 ہے۔
یہ بھی پڑھیں
فوقانیہ اور مولوی 2022 امتحان کا رزلٹ جاری، رزلٹ چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 9731 ( 17.64 ) ہے ۔ جس میں طلبا 3977 ( 20.71 ) اور طالبات 5754 ( 16.01 ) ہے ۔
سکنڈ ڈویزن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 42483 ( 3 0 . 7 7 ) ہے جس میں طلبا 7 5 6 3 1 ( 71.12 ) طالبات ۔28826 ( 80.18 ) ہے
جب کہ تھرڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 515 ہے ۔ واضح ہو کہ فوقانیہ امتحان میں غیر مسلم ( ہندو طلبا و طالبات کی کل تعداد 45 ہے۔
غیرمسلم ( ہندو ) طلبا کی تعداد 19 ہے اور غیر مسلم ( ہندو ) طالبات کی تعداد 26 ہے ۔ درجہ مولوی امتحان 2022 میں کل طلبا و طالبات کی تعداد 38750 رہی جس میں طلبا کی تعداد 13063 اور طالبات کی تعداد 25687 ہے ۔
کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 37389 ( 98.42 ) ہے اور نا کامیاب طلبا و طالبات کی تعداد 444 ہے جب کہ غیر حاضر طلبا و طالبات کی تعداد 9 5 7 ہے ۔ مولوی امتحان میں فرسٹ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدوار کی تعداد 9516 ( 25.05 ) ہیں ۔ جس میں طلبا کی تعداد ۔ 3960 ( 31.28 ) اور طالبات – 5556 ( 21.93 ) ، سکنڈ ڈویژن سے کامیاب امیدواروں کی تعداد 27370 ( 72.04 ) ہے جس میں طلبا 8293 ( 65.51 ) اور طالبات -19077 ( 75.31 ) ہیں جب کہ تھرڈ ڈویزن سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 503 ہے ۔
واضح ہو کہ مولوی امتحان میں غیر مسلم ( ہندو ) طلبا و طالبات کی کل تعداد 42 ہے۔اس میں غیر مسلم ( ہندو ) طلبا کی تعداد 23 ہے اور غیر مسلم ( ہندو ) طالبات کی تعداد 19 ہے ۔ محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن پورڈ نے کہا کہ مدرس ہ بورڈ پٹنہ کے ویب سائٹ www.bsmeb.org پر درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات ۔2022 کے نتائج طلبا و طالبات اور ذمہ داران حضرات کے لئے اپلوڈ کر دیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2022 میں ڈی۔ایم کے ذریعہ تعین کردہ امتحانات مراکز پرسخت حفاظتی اقدامات اور صاف ستھرے ماحول میں امتحان لیا گیا ۔ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2022 کی جوابی کا پیوں کی جانچ کیلئے پانچ مراکز بناۓ گئے تھے ۔ سبھی جانچ مراکز پری سی ٹی وی کیمرے لگاۓ گئے تھے ۔ ساتھ ہی کنٹرول روم قائم کر متعلقین کو وقتا فوقتا ضروری ہدایات دیئے جاتے تھے ۔ ڈی۔ایم ، ایس پی ، ایس ڈی او ، ڈی ای او اور دیگر تمام سرکاری افسران نے امتحانات کے انعقاد میں اور جوابی کا پیوں کی جانچ کے دوران اپنا تعاون پیش کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!