سمستی پور
فاضل پور،دبئ میں کرنٹ لگنے سے صیفی معصوم راہی کی موت
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)تاج پور بلاک حلقہ کے شاہ پور بگھونی وارڈ نمبر 10 کے فاضل پور کا باشندہ مرحوم معصوم راہی کے 23 سالہ بیٹا صیفی معصوم راہی کا دبئی کے شہر الوصل میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی،صیفی چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ نومبر کے مہینے میں ، وہ گھر سے روزگار کی تلاش میں دبئی گیا تھا۔ پیر کے شام جب اہل خانہ کو صیفی کی موت کی خبر ملی تو کہرام مچ گیا،سماجک کام میں پیش پیش رہنے کی وجہ سے مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد گھر پر پہنچ کر اظہار تعزیت پیش کیا، اس ضمن میں ، شاہ پور بگھونی کے پیکس صدر اور مالے رہنما آصف الہدیٰ رومی نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم منگل کی شام کیا گیا ہے۔ کاغذی کارروائی کے بعد لاش کو ہندوستان لانے کا عمل کیا جارہا ہے۔ آصف الہدیٰ نے حکومت بہار اور حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ صیفی کی لاش لانے میں پہل کریں