اہم خبریںدربھنگہ

لٹیروں نے بائک کی ڈکی سے اڑائے 62 ہزار روپے

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سمری تھانہ حلقہ کے پنجاب نیشنل بینک سمری سے روپے نکال کر گھر جا رہے ادئے یادو کی بائک کی ڈکی سے 62 ہزار روپے نکال لینے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔

اس ضمن میں متاثرہ شخص ہنومان نگر بلاک حلقہ کے مورو تھانہ رہائشی نے سمری تھانہ میں تحریری طور پر درخواست دی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب نیشنل بینک سے 62 ہزار روپے نقد نکال کر بائک کی ڈکی میں رکھ کر سمری چوک پر اپنی بیوی کے ساتھ آئے اور بائک لگا کر پانی پینے لگا اسی اثناء میں ایک نوجوان پہلے سے بائک اسٹارٹ کر رکھا تھا جو میرے بائک کے قریب آیا اور میری بائک کی ڈکی توڑکر روپے سے بھرا بیگ لیکر فرار ہوگیا لیکن میری بیوی نے بہادری دکھاتے ہوئے ایک جرائم پیشہ کا کپڑا پیچھے سے پکڑ لیا لیکن جرائم پیشہ جھپٹا مار کر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔تھانہ صدر ہری کشور یادو نےبتایا کے بنک و قومی شاہراہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگال کر بائک سوار جرائم پیشہ افراد کی شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button