علاقہءکوکن کےسیلاب زدگان کی امداداوراحت رسانی کےلئےجمعیۃ علماء بھیونڈی کی منصوبہ بندہنگامی میٹنگ
مبئی 28/جولائی(ابو ایوب) شہر بھیونڈی کی مشہور اور معتبر دینی درسگاہ جامعہ سراج العلوم میں مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی کی صدارت میں جمعیۃ علماء بھیونڈی کے اراکین منتظمہ،مدعوین خصوصی ، ائمہءکرام ، موذنین ، ابنائےقدیم جامعہ ہٰذا ، شہرکی مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران اور معززین شہرکی علاقہءکوکن کےسیلاب زدگان کی امداد اورراحت رسانی کےتعلق سے ایک اہم اور بامقصد میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ کاآغاز قاری عتیق احمد صاحب استاذ جامعہ ہٰذا کی تلاوت سےہوا،جنرل سیکریٹری مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی نے افتتاحی کلمات میں میٹنگ کی غرض وغایت پرروشنی ڈالی اورپھرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم نےقدرےتفصیل کےساتھ علاقہءکوکن کی صورتِ حال سے آگاہ فرمایا
آپ نے دوران خطاب امیرالہندحضرت مولانا سیدارشدمدنی مدظلہ العالی (صدرِجمعیۃ علماء ہند)کی اس بابت فکرمندی اورتشویش نیزعلاقہءکوکن میں خدمات کی تلقین کابڑےہی پردرداندازمیں تذکرہ فرمایااورتمام حاضرین سےدردمندانہ اپیل کی کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہےبلکہ حالات کے پیشِ نظربسااوقات اس کا رتبہ بہت ساری عبادتوں سےبڑھ جاتا ہےاورحضرت مولانانےحضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ کے واقعہ کےحوالےسے اسےمدلل بھی کیا
دورانِ گفتگوحضرت نےاس رُخ سےجمعیۃ علماءہندکی وسیع خدمات اورمرتب ومنظم انداز میں ریلیف کاکام کرنےاوربازآبادکاری کرنے کےوسیع تجربات کابھرپورذکرفرمایااورتمام احباب سے اپیل کی کہ ان شاءاللہ حضرت صدرِجمعیۃ کےمنشاءکےمطابق ہمیں وقتی ریلیف کاری کے ساتھ ساتھ غریبوں کی بازآبادکاری کےمیدان میں بھی قابلِ قدر کام کرناہےاوراس کےلئےوسائل افراد اورفنڈکی فراہمی کےلئےہمیں اپنی بساط کے بقدربڑھ چڑھ کر حصہ لیناہے۔
الحمدللہ تمام حاضرین نےاس تعلق سےاپنی خدمات پیش کرنے عزم کیا۔عمومی چندےکےلئےمساجدمیں جمعہ میں اعلانات اور کچھ کمیٹیاں تشکیل دے کرانفرادی اورخصوصی ملاقات کابھی مشورہ طےپایاہے
لہذا تمام اہلِ خیرحضرات سےدردمندانہ اپیل ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کو ایک اہم عبادت سمجھ کرانجام دینےکی کوشش کریں۔
مولانا نےبتایاکہ جمعیۃ علماء کے نمائندےکی رپورٹ کے مطابق سردست وہاں پر ، چٹائی،بستر ، پینے کے پانی ، شیرخواربچوں کےلئےدودھ،بالٹی ، مگ ،لنگی اورخواتین کے پہننے کے کپڑے اور جانماز نیز دواؤں کی سخت ضرورت ہے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کےنائب صدرحافظ محمد ذاکر صدیقی بیڑکی سرکردگی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی دواؤں کےساتھ وہاں پہونچ رہی ہے اسی طرح حاجی محمد مکی سیٹھ صاحب مالیگاؤں کی طرف سے تین ہزارلنگیاں اورہزارمصلےبھی پہونچ رہےہیں ابھی تک جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے تیرہ ہزار دوسو لیٹر پانی دوہزارچٹائی،دوہزارچادریں ،تقریباایک ہزار کیلوخشک امول دودھ اورکچھ دواؤں کےکارٹون تین گاڑیوں میں مدرسہ تعلیم القرآن دابھول مہاڈسینٹربھیجےجاچکےہیں اور ان شاءاللہ راستہ کھلتے ہی اسی طرح چپلون وغیرہ میں بھی یہ سامان بھیجےجائیں گےاوروقت آنےپربازآبادکاری کاکام بھی بڑے پیمانے پر انجام دیا جائے گا
صدرمجلس حضرت مولانا مفتی لئیق احمدصاحب صدرِجمعیۃ علماء بھیونڈی نےاپنےناصحانہ خطاب میں سب سے تعاون کی اپیل کی اور آپ ہی کی دعاپرمیٹنگ کااختتام ہوا،الحمدللہ شہرکےتمام اطراف سے احباب نے شرکت فرمائی خاص طورپرمفتی محمد یاسین صاحب،مفتی محمد خالد صاحب،مفتی فیاض احمد صاحب ، مولانوراللہ صاحب ، مولاناریاض الدین صاحب ، جامعہ کےاساتذہءکرام ، مولانافیاض احمدصاحب قاسمی فرقان یہ ، مولاناغفران احمدصاحب قاسمی ، مولاناکفیل احمدصاحب قاسمی ، مولانامحمدقاسمی مولانا محمد فیصل قاسمی ، ابوظفربلڈر ، محمدراحیل حاجی شکیل صاحب عیدوکمپاؤنڈ ، محمدعمارماسٹرمحمدیاسین ماسٹر کمپاؤنڈ ، فرحان احمدمالوی تھانہ روڈ ، نائب بھائی پٹیل نگر
اکبرارشدصدیقی ، وسیم طفیل احمد صدیقی ، معظم ثناءاللہ انصاری ، حاجی حسیب الرحمان (حسوبھایی) ابرار بھائی،قاری ظہیر الدین صاحب مدرسہ ارقم مولانامحمدارشدشانتی نگراوربہت ساری جمعیت ، جماعتی،سیاسی سماجی اور ملی شخصیات نےمفیداوراہم مشوروں سےنوازا اورتمام حاضرین ایک درخواست پرجمعیۃ علماء بھیونڈی کے ممبر بھی بن گئے ، اللہ تعالٰی سےدعاہےوہ ہمیں ہمت اور حوصلے کےساتھ دینی کاموں ہمیشہ لگےرہنےکی توفیق بخشے،آمین
منجانب: جمعیۃ علماء بھیونڈی