اہم خبریں
شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

ممبئی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی گئی۔ انہیں سانتا کروز ممبئی واقع جوہو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ،مرحوم دلیپ صاحب کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے کئی مداح ان کے گھر کے باہر بھی جمع ہوگئے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ان کے آخری سفر کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی ہدایات کے مطابق دلیپ کمار کی تجہیزو تکفین سے قبل مکمل ریاستی اعزاز اور سلامی دی گئی۔مرحوم دلیپ کمار کی لاش کو ترنگے میں لپیٹا گیا