اہم خبریں

وزیر اعظم مودی نے تقسیم کیا قلمدان، امت شاہ کو منسٹری آف کوآپریشن کا چارج، دھرمیندر پردھان ہوں گے وزیر تعلیم


دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) وزیر اعظم مودی نے تقسیم کیا قلمدان، امت شاہ کو منسٹری آف کوآپریشن کا چارج، دھرمیندر پردھان ہوں گے وزیر تعلیمواضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے کابینہ کی بدھ کے روز توسیع  ہوگئی ہے۔وزرا کی حلف برداری تقریب کے بعد وزارت کی تقسیم بھی ہوگئی ہے۔ نئی کابینہ میں 30 کابینی وزرا، 45 وزیر مملکت جبکہ دو وزیر مملکت آزادانہ چارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ایسے میں وزیر اعظم مودی خود وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کام دیکھیں گے۔ وہیں امت شاہ کو وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ منسٹری آف کوآپریشن کا بھی چارج دیا گیا ہے۔ اسمرتی ایرانی کو وزارت برائے خواتین واطفال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔پیوش گوئل کو ٹیکسٹائل اور فوڈ اور کنزیومر افیئرس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہیں رمیش پوکھریال نشنک کی جگہ دھرمیندر پردھان کو وزیر تعلیم بنایا گیا ہے۔

وہیں منسکھ مانڈویا کو صحت اور کیمل فرٹیلائزر منسٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شہری ہوا بازی وزیر کے طور پر کام کر رہے ہردیپ سنگھ پوری کو وزارت شہری اور شہری ترقیات کے ساتھ ساتھ پٹرولیم کا چارج دیا گیا ہے۔

انوراگ ٹھاکر کو وزارت نشریات واطلاعات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وہیں جیوتی رادتیہ سندھیا کو شہری ہوا بازی کا وزیر بنایا گیا ہے۔ اشونی ویشنو کو ریلوے اور آئی ٹی اور وزارت مواصلات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ گری راج سنگھ کو وزارت دیہی ترقیات اور پشوپتی کمار پارس کو فوڈ پرویسیسنگ منسٹری کا ذمہ سونپا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button