شہد کا ان طریقوں سے کریں گے استعمال، تو حاصل ہوں گے لاجواب فوائد
کچن میں موجود شہد کا استعمال ہم ذائقہ اور صحت کو بڑھانے کے لیے کرتے ہیں۔ شہد صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ آیوروید میں شہد کو بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ شہد کے مزید فوائد حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ اسے کئی چیزوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ مثال کے طور پر صبح خالی پیٹ ایک چائے کا چمچ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے وزن کم ہوتا ہے۔ دراصل شہد آئرن، کیلشیم، فاسفیٹ، سوڈیم، کلورین، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ شہد میں پائے جانے والے خواص جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تو آئیے آپ کو ایسے مرکبات کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کے استعمال سے آپ بہت سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
شہد ان چیزوں کے ساتھ کھائیں :
1. ہلدی اور شہد
اگر آپ گلے کے انفیکشن، نزلہ زکام اور منہ کے چھالے کے مسئلے سے پریشان ہیں تو آپ کو زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس ہلدی کو شہد میں ملا کر استعمال کریں یا چھالے والی جگہ پر لگائیں۔ اس سے انفیکشن میں مدد مل سکتی ہے۔
2. لیموں اور شہد:
صبح خالی پیٹ شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینا وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر گرم پانی پینے سے جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس کے ذریعے پسینہ آنے سے خراب چربی کو نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔
3. ادرک اور شہد:
اگر آپ زکام اور کھانسی کے مسئلے سے پریشان ہیں تو شہد اور ادرک کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ شہد کے ساتھ ادرک کا استعمال نزلہ زکام میں آرام دیتا ہے۔
4. دار چینی اور شہد:
دار چینی اور شہد کی چائے پینے سے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے انفیکشن کے علاوہ کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
Assalamu alaikum
وعلیکم السلام