دربھنگہ

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا سفاکانہ قتل، بچوں کے سامنے دیا واردات کو انجام، گھر کا سامان لیکر ہوا فرار، پولیس کو میکے والوں کا انتظار

دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
صدر تھانہ علاقہ کے لکشمی ساگر محلہ میں واقع بینک کالونی میں ایک شوہر نے معصوم بچوں کے سامنے ہی اپنی بیوی کا بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔مقتولہ خاتون رنکی کماری (35) ببلو کمار چودھری عرف رمن چودھری کی اہلیہ تھی ، جو صدر کے تھانہ علاقے کے بلہا پنچایت کے بھسکال کی رہنے والے تھی ۔پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کراسے محفوظ رکھ لیا ہے۔تھانہ انچارج  ششی کانت سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں نامزد مقتولہ کے شوہر کی گرفتاری کے لئے لگاتار چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کا موبائل لگاتار سوئچ آف مل رہا ہے۔مقتولہ کے میکے والے ممبئی رہتے ہیں جنہیں خبر دی جا چکی ہے۔وہ بہیڑی تھانہ کے ابراہیم پور کے رہنے والے ہیں۔گھر میں شوہر سے جھگڑے کے بعد رنکی اکثر ابراہیم پور بھاگ جایا کرتی تھی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب بند مکان سے بچوں کے چیخنے کی آواز اتوار کی صبح آئی تو گھر کھولنے پر رنکی ڈائننگ ہال میں خون سے لتھ پتھ حالت میں پائی گئی ۔ اسی دوران اس کی 12 سالہ بیٹی انشو اور 10 سالہ بیٹا انش کمار ایک کمرے میں بند تھے۔  جس کی کنڈی باہر سے لگی تھی۔پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
اس معاملے میں مقتول کی بیٹی اور بیٹے نے بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے ان کے والدین بینک کالونی میں واقع اپنے نجی مکان میں رہ رہے تھے۔  یہاں ماں اور باپ کے مابین جھگڑا ، بدسلوکی اور مار پیٹ ہوتا تھا۔  اس کی سب سے بڑی وجہ اس کے والد کی ضرورت سے زیادہ شراب پینا تھا۔  وہ اکثر نشے میں آتے تھے اور گھر میں ماں کو پیٹتے اور گالیاں دیتے تھا۔  متعدد بار ان کی ہراسانی سے تنگ آکر وہ بہیڑہ تھانہ علاقہ کے ابرہیم پور میں اپنے میکے بھاگ جایا کرتی تھی۔
ہفتے کی دیر رات بھی وہ نشے کی حالت میں گھر واپس آئے اور ماں کو مارنا شروع کردیا۔مارپیٹ کے دوران گھر میں رکھی ہوئی لوہے کی کھنتی سے ماں کے سر پر وار کر موت کے گھات اتار دیا اور دونوں بھائی اور بہن کو گھر میں بند کر گھر میں رکھا سونا ، چاندی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button