دربھنگہ

کولکاتہ میں دوگھرا کی منزہ پروین خوشی کی آئی سی ایس ای بورڈ کے میٹرک امتحان میں شاندار کامیابی

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو
آئی سی ایس ای بورڈ کے ذریعہ سنیچر کو جاری میٹرک کے امتحان میں جالے بلاک کے دوگھرا گاؤں باشندہ نسیم اختر سینئر سب ایڈیٹر  دی نیٹیزن نیوز کولکاتا مغربی بنگال کی بیٹی منزہ پروین نے نمایاں  نمبرات سے کامیابی حاصل کرکے اپنے علاقے کے ساتھ ہی خویش و اقارب اور رشتہ داروں کا نام روشن کی ہے۔ واضح ہوکہ منزہ پروین عرف خوشی ایچ ایس میموریل اسکول ڈانکونی کولکاتا کی طالبہ  ہے جس نے آئی سی ایس ای بورڈ نئی دہلی کے ذریعہ منعقد میٹرک کے امتحان میں شرکت کر 84 فیصد نمبرات حاصل کرکے  اپنے والدین سمیت علاقے کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کر دی ہے ۔ رزلٹ میں اعلیٰ کامیابی کی خبر سنتے ہی والدہ نازیہ پروین ،نانا عطاء الرحمن ،ماموں ماسٹر ضیاء و انوار، دادا نورالحسن و مطیع الرحمن، چھوٹے ابو قاری شمیم اختر ندوی، چچا ظفر سالک و اطہر راغب سمیت تمام رشتہ داروں و گاؤں کے سرکردہ لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیے ہیں۔
    ادھر اپنی بھانجی خوشی کی کامیابی پر ماسٹر کشف الدجیٰ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ انسان اپنی کامیابی کا خود مختار ہوتاہے اور کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کر نے کے لئے انسان کو خود محنت کر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے ورنہ کوئی دوسرا کسی کو کامیابی نہیں دلا سکتاہے۔خوشی نے اپنی محنت ومشقت کی بدولت یہ ثابت کردی ہے کہ اگر منزل حاصل کرنے کی دل میں خواہش،جنون اور نیک ارادے ہو تو کوئی بھی منزل حاصل کرنا دور نہیں ہے۔ خوشی کامرس لیکر آگے کی پڑھائی جاری رکھنا چاہتی ہے ۔
غور طلب ہو کہ اس امتحان کو فروری سے مارچ کے درمیان ہونا تھا لیکن کوویڈ-19 کی وجہ سے طالب علموں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔اس سال بھی کورونا وباء کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے آئی سی ایس ای بورڈ نے امتحان کو ملتوی کرنے کے بعد طالب علموں کی اندرونی تشخیص کی پالیسی کے بنیاد پر رزلٹ شائع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button