شادی میں دولہا دلہن کو شگون کے طور پر دیا پیٹرول اور ڈیزل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 16 دنوں میں یہ 14 واں اضافہ ہے۔ ہر روز قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ حال ہی میں تامل ناڈو میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو ان کی شادی کے موقع پر ان کے دوستوں نے ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل دیا۔یہ دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔
اس کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ معاملہ تمل ناڈو کے چنگل پٹو ضلع کے چیور کا ہے۔ جہاں دوستوں نے گریش کمار اور کیرتنا کی شادی میں شگون کی شکل میں پیٹرول اور ڈیزل دے کر سب کو حیران کردیا۔
دوستوں سے یہ شگون لیتے ہوئے دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر تصاویر بھی کھینچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
ملک میں 22 مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے تمل ناڈو بھی متاثر ہوا ہے۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 110.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں گزشتہ 17 دنوں میں پیٹرول 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ حکومت نے ان کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ 80-80 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل فروری 2021 میں تامل ناڈو میں ایک اور نوبیاہتا جوڑے کو پیاز کے ساتھ مکمل ایل پی جی سلنڈر اور پیٹرول کا ایک کین دیا گیا تھا ۔ اسی طرح اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں ایک اور جوڑے کو پٹرول دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- عیدی ( افسانہ) 🖊️ظفر امام
- تحریک پیغام انسانیت اور خدمت خلق 🖊️محمد حشیم الدین رضا نعمانی
- ڈاکٹر عارف حسن کی کتاب "عکسِ مطالعہ” کا اجرا
- عبادت کا جامع تصور اور ہمارا طرز عمل
- ہاں مجھے یہودی قوم سے نفرت ہے! 🖊️ تحریر جاوید اختر بھارتی
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!