اہم خبریں

سوشل میڈیا کے جرنلسٹوں پر پولیس کا قہر، بی جے پی ممبر اسمبلی کے خلاف خبر چلانے پر تھانے میں نگا کر دیا گیا

بھوپال : جمعرات کو مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع سے انتہائی شرمناک تصویر سامنے آئی ہے جس میں صحافیوں کو ننگا کرکے تھانے میں کھڑا کیا گیا ہے ۔حیرت انگیز ہے کہ پولیس نے انہیں فقط انڈروئر میں رکھا ۔

اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ پولیس نے جان بوجھ کر ایسی تصویر وائرل کرائی جس سے سماج میں ان صحافیوں کی بدنامی ہوئی ۔

الزام ہے کہ ان کے ساتھ ایسا رویہ صرف اس لیے رکھا گیا کیوں کہ انہوں نے بی جے پی ممبر اسمبلی کے خلاف خبر شائع کی تھی ۔ ان صحافیوں میں ایک کی شناخت کنشک تیواری کے طور پر ہوئی ہے۔ان کے بگھیلی یوٹیوب چینل پر سوا لاکھ سبسکرائبر ہیں ساتھ ہی ان کے سماچار چینل نیوز نیشن سے جڑے ہونے کا بھی دعوی کیا جار ہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے اس پورے معاملے پرتحریری شکایت بھی درج کرادی ہے کنشک نے مقامی نیوز پیپر پنجاب کیسری کے ذریعے مدھیہ پردیش چھتیس گڑھ سے بات چیت کی اور پورے معاملے پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ پولس نے ان سے کہا کہ اگر پوس اور ممبر اسمبلی کے خلاف خبر چلائی تو اگلی بار نگا کر کے پورے شہر میں گھمائیں گے ۔

چھتیس گڑھ میں صحافی رتیش مشرا نے اس واقعے کی تصویر ٹویٹ کر کے لکھا کہ یہ مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے یو ٹیوبرس ہیں، پتہ نہیں کون سا جرم ہے ان کا؟ لیکن کوئی بھی جرم اتناسنگین نہیں ہوسکتا کہ ان کے ذریعہ تھانے میں انہیں ایسے ننگا کھڑا کر دیا جائے ، یہ انسانیت کا کھلا ہوا مذاق ہے ، کوئی غلط ہے یا ملزم ہے تب بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔

سینئر صحافی ڈاکٹر راکیش پاٹھک نے بھی ٹوئٹ کر کے لکھا کہ بتایا گیا ہے کہ صحافیوں نے بی جے پی ایم ایل اے کیدار ناتھ شکلا کے خلاف خبریں چلائی تھیں جس سے وہ ناراض تھے ، ان کے کہنے پر سیدھی پولیس نے کنٹک اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ فرضی آئی ڈی سے بی جے پی حکومت اور ممبران اسمبلی کے خلاف لکھتے اور خبریں لکھتے اور دکھاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھ سکتے

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button