دربھنگہ
سیلاب کے پانی میں 12 سالہ بچہ غرقاب
دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سنگھواڑہ بلاک کے کلیان پور سے چمن پور جانے والی سڑک پر سیلاب کا پانی دو فٹ بہنے کی وجہ سے لچکا پل کے قریب سیلاب کے پانی میں ڈوبنے سے ایک 12سالہ بچے کی موت ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق 12سالہ دلشن کمار غسل کرنے کے لئے لچکا پل کے نزدیک گیا تھا جہاں وہ غسل کرنے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور اس کی موت ہوگئی تاہم اس کی لاش نہیں مل پائی تھی ۔مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی لاش کی تلاش جاری تھی۔غرقاب بچہ دلشن کمار جالے تھانہ کے مریٹھا گاوں کا رہنے والا تھا جو اپنے نانیہال سنیل رام کے یہاں کلیان پور میں تھا۔