دربھنگہ

سنگھواڑہ پنچایت سمیتی کی میٹنگ میں کئی ترقیاتی منصوبے پاس ، ممکنہ سیلاب اور کورونا کی تیسری لہر کی تیاریوں پر غورو خوض

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
سنگھواڑہ بلاک کے نمائندہ حال میں منگل کو پرمکھ آرتی دیوی کی صدارت میں پنچایت سمیتی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نصف درجن سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر مہر لگائی گئی اور سیلاب سے کیسے بچا جا سکے اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی کوویڈ کی تیسری لہر سے کیسے بچا جا سکے اس پربھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ بی ڈی او راجیو رنجن کمار نے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاک حلقے کی ترقی کے لئے سبھی پنچایت سمیتی کے ممبران کو اپنے اپنے پنچایت میں ایمانداری سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینا ہوگا تبھی پنچایت کی ترقی ہو سکتی ہے۔ سی ڈی پی او ارچنا کماری نے پنچایت سمیتی کے ممبران کو آنگن باری سنٹر کو چلانے میں شفافیت لانے اور خادمہ و معاون خادمہ کے انتخاب سے متعلق جانکاری دی ۔پی او رنجیش کمار نے منریگا منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔ سی او چودھری بسنت کمار سنگھ نے ممبروں کو سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں بتایا اور کہا کہ سرکل انتظامیہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔اس موقع پر  نائب پر مکھ مظفر ببلو،  اوم پرکاش ٹھاکر، سدھا دیوی، اجیت کمار جھا، وشنو داس، اندر جیت بھگت، نندو بھگت، ارشاد مرغوب، گُڈو کمار، رام چندر داس، مکھیا ممتا چودھری، امرت کمار چورسیا ،  لال بابو یادو سمیت دیگر ممبران و افسران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button