سہ ماہی آن لائن عربی زبان وادب کورس کاآغاز 7 / اگست سے
عربی زبان فخرِکائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کی آخری مسکن یعنی جنت کی بھی زبان ہے اور قرآن واحادیث کے ساتھ ساتھ علوم عالیہ کی جتنی بھی کتابیں ہیں، سب عربی ہی زبان میں ہیں ۔
اس لیے عربی زبان سے محبت اور اس کی طلب مسلمانوں کا ایمانی تقاضا ہےاور قرآن واحادیث کی صحیح فہم اور حالات کے مطابق ان سے مسائل کا استنباط و استخراج بغیر عربی زبان و ادب میں درک حاصل کیےناممکن ہے۔
اور یہ بات بھی کسی سے مخفی نہیں ہے کہ درس نظامی کی تکمیل کے بعد بھی اکثرطلبہ عربی زبان و ادب پر مکمل قادر نہیں ہوپاتے ہیں،جس کی بنا ان کے لیے امہات الکتب سے استفادہ مشکل ساہوجاتاہے،یہی وجہ ہے کہ فضلاء کی ایک محدودتعداداپنے والدین کی طرف سے مزید علمی تشنگی بجھانے کا موقع ملتےہی فورًا عربی زبان وادب کا یک سالہ یا دوسالہ کورس کرنے کوترجیح دیتی ہے ،جس سے انہیں کافی فائدہ محسوس ہوتاہے اور انہیں عربی زبان وادب پر مکمل قدرت حاصل ہوجاتی ہے،نیز امہات الکتب سے استفادہ ان کے لیے بہت ہی آسان ہوجاتاہے۔
مگر یہ فضلاء کی ایک محدود تعداد ہے ،ان کی اکثریت گھریلو الجھن یا خارجی مصروفیات کی وجہ سے یک سالہ یادوسالہ عربی زبان وادب کورس کرنے سے محروم ہوجاتی ہے؛اس لیے ایسے فضلاء کے لیے گھر بیٹھے ہی عربی زبان وادب کے ماہراستاد،فاضلِ ادب عربی دارالعلوم دیوبند وفاضلِ فقہ وافتاء جامعہ مظاہرعلوم سہارن پورواستادِحدیث وادب و صدرمدرّس جامعہ ام الہدی پرسونی ،مدہوبنی،بہار
وڈائریکٹر دارالسلام فاؤنڈیشن دربھنگہ،بہاروامام وخطیب جامع مسجدشیبول مدہوبنی بہارحضرت اقدس مفتی اسعداللہ صاحب قاسمی مظاہری نے دارالسّلام فاؤنڈیشن دربھنگہ کے زیراہتمام سہ ماہی آن لائن عربی زبان وادب کورس کاآغاز 7/اگست 2021ء سے کرنے کافیصلہ لیاہے۔اس لیے عربی زبان و ادب میں مہارت اور درک حاصل کرنے کے خواہاں طلبہ سے گزارش ہے کہ 29/جولائی 2021ء سے 6/اگست 2021ء تک اپنے داخلہ کی کاروائی مکمل کرالیں اور یادرکھیں کہ
تعلیمی اوقات دراصل دوہیں
:(1) رات 9:00بجے سے10:00بجے تک(2)عصربعدسے مغرب تک
تاہم کسی اور وقت میں کچھ طلبہ پڑھنا چاہیں توباہمی مشورہ سے وقت کی تعیین کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ طلبہ کی صلاحیتوں کے مختلف ہونے کی وجہ سے ابتدائی درجہ کی عربی کے حصول سے لے کر نہائی درجہ کی عربی کے حصول کو آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے ،اوراس کے لیے چاردرجات طے کیے گئے ہیں ،جن میں حسب لیاقت داخلہ لیاجائے گا،اس لیے عامّة الناس بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں،تدریس کے لیے زوم اورواٹساپ دونوں سے مددلی جائے گی۔ اس سہ ماہی کورس کی تعلیمی فیس 2000/روپے رکھی گئی ہے ،جس کی پیشگی ادائیگی لازم ہے۔
ذیل میں اکاؤنٹ نمبر درج ہے ،متمنی طلبہ داخلےسے پہلے اس اکاؤنٹ پرتعلیمی فیس 2000/ارسال کرسکتے ہیں۔
NAME:IMDADULLAH
ACC NO:32626226409
IFSC:SBIN0014301
BANK:STATE BANK OF
INDIA
تفصیلی معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں!
*7543830423📱*