اہم خبریںدربھنگہ

سنگھواڑہ بلاک پرمکھ آرتی دیوی کے ہاتھوں سیو لائف ہیلتھ کیئر کا افتتاح

ڈاکٹر حسنین قیصر، ڈاکٹر نیرج پرساد اور ڈاکٹر وی ایس پرساد نے دیہی علاقوں میں جدید ترین نرسنگ ہوم کے قیام پر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مستفیض احمد کا حوصلہ بڑھایا

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ بلاک کے بھرواڑ۔جالے مین روڈ پر بھرواڑہ پٹرول پمپ کے سامنے آتوار کو بلاک پرمکھ آرتی دیوی و نائب ہرمکھ ساجد مظفر ببلو نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر سیو لائف ہیلتھ کیئر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر محمد عامر نشاط، مولانا انوار رشادی، مفتی سلیم ناصری، جے ڈی یو اقلیتی سیل کے صوبائی جنرل سکریٹری محمد عرفان خان، بلاک جے ڈی یو یوتھ صدر پرویز احمد، ماسٹر قیصر جاوید، ماسٹر حامد، رضا ءالحق ناصری، نین وارثی ،محمد زاہد اور پھول بابو سمیت کئی لوگ موجود تھے۔اپنے خطاب میں پرمکھ آرتی دیوی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں منظم طریقے سے اس طرح کے نرسنگ ہوم کی شروعات سے علاقہ کے لوگوں کو بڑی طبی سہولیات ملیں گی۔انہوں نے اس کے لئے نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مستفیض احمد، مینجنگ ڈائریکٹر محمد رضا خان، لیڈی ڈاکٹر نادرہ ثمرین، ایم ڈی میڈیسین ڈاکٹر جاوید کے حوصلوں کی ستائش کی۔جبکہ نائب پرمکھ ساجد مظفرببلو نے کہا کہ آج کے مصروف ترین طرز زندگی میں صحت کے تئیں بیداری نہایت ضروری ہے ۔دیہی علاقوں میں ضروری طبی خدمات مہیا کرانے کے مقصد جس جس طرح آج اس نرسنگ ہوم کا افتتاح ہوا ہے یقینا آنے والا وقت میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

اسی طرح کانگریس میڈیکل سیل کے صوبائی صدر و ماہر کڈنی امراض ڈاکٹر حسنین قیصر ، ڈاکٹر نیرج پرساد ڈائریکٹر ہیریٹیج دربھنگہ اور ڈاکٹر وی ایس پرساد ڈی ایم سی ایچ کے ایچ او ڈی سرجری شعبہ نے ورچول طور پر نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مستفیض احمد اور مینیجنگ ڈائریکٹر محمد رضا خان کو مبارکباد دی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو میڈیکل چیک اپ کے ساتھ ہر طرح کی امراض کے ماہرین ڈاکٹر کی خدمات و ایمرجنسی سروس سے بہت زیادہ فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی وبا کے دور میں اس طرح کے نرسنگ ہوم کا کھلنا بہتر قدم ہے۔ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مستفیض احمد نے کہا کہ میری کوشش رہے گی کہ اس نرسنگ ہوم میں کم خرچ میں مریضوں کو ہر طرح کی ضروری طبی خدمات مہیا کرائی جائے۔
اس موقع پر کئی مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری دوائیں بھی دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button