اہم خبریںدربھنگہ

سمری میں جے ڈی یو اقلیتی سیل کی ضلع کانفرنس 3 جولائی کو

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) جے ڈی یو اقلیتی سیل کی ضلع کانفرنس 3 جولائی کو سمری بازار میں واقع میریج ہال میں ہوگی۔ اس پروگرام میں جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر محمد جمال سمیت متعدد ایم ایل اے اور لیڈران کی موجودگی ہوگی۔ پروگرام کی کامیابی اور زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے جے ڈی یو اقلیتی کمیٹی کے ضلع صدر حافظ ابو شحمہ نے منگل کے روز عوامی رابطہ مہم کی شروعات کی ۔یہ مہم سمری ، منیہاس ، بستواره ، کنسی ، کٹھلیا ، کورونی ، بردی پوراور بنولی سمیت درجنوں گاؤں میں چلائی گئی ۔

عوامی رابطہ مہم کے دوران حافظ ابو شحمہ نے گاؤں والوں سے کہا کہ کوویڈ ویکسین ہر طبقہ کے لوگوں لینا چاہئے۔ یہ ان کی اور ان کے بچوں کی بہتر زندگی کے ساتھ کورونا انفیکشن سے بچنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے بچاؤ کے لئے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے جو اقدامات اٹھائیں ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ بہار کے ترقیاتی اور اقلیتی معاشرے کے لئے وزیراعلیٰ نے جو کام کیا وہ آپ کے سامنے ہے ، اس بات کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس مہم کے تحت 3 جولائی کو پروگرام کو کامیاب بنانے میں آپ کا کردار اہم ہوگا۔ جے ڈی یو اقلیتی کمیٹی کے بلاک صدر سرفراز عالم نے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر 20 نکاتی ممبران امجد عباس ، محمد یاسین ، ابو الخیر ، حافظ ناظم ، انجینئر شکیل خان ، فیصل انصاری ، شیخ محمد گلاب ، حافظ مجاہد اور پرویز عالم سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔ان لیڈران نے ایم ایل سی غلام غوث کو پارٹی کا ریاستی نائب صدر اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی کو ریاستی جنرل سکریٹری نامزد کرنے پر قومی صدر و ایم پی آرسی پی سنگھ کے فیصلے کی ستائش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button