دربھنگہ

سابق وزیر عبدالباری صدیقی کے بہنوئی الحاج محمد زبیر عالم کا انتقال، پٹنہ میں ہوئے سپردخاک

ان کے انتقال پر مسلم بیداری کارواں کے صدر نظرعالم سمیت متعدد سماجی، سیاسی و ملی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
علی نگر اسمبلی حلقہ کے دھمسائن باشندہ الحاج محمد زبیرعالم مختصر علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔وہ تقریبا 70 برس کے تھے۔ مرحوم راشٹریہ جنتادل کے قومی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر عبدالباری صدیقی کے اپنے چھوٹے بہنوئی تھے۔ مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ زاہدہ بیگم، 2صاحبزادے سیف الدین عرف ٹیپو اور حاجی محمد عمران سمیت 5 صاحبزادیاں چھوڑ گئے ہیں جس میں تین صاحبزادیوں اور ایک صاحبزادے کی شادی ہوچکی ہے۔ موصوف پچھلے کچھ دنوں سے علیل چل رہے تھے۔

مرحوم کا علاج پہلے علی نگر میں چل رہا تھا بعد میں انہیں پٹنہ ایمس میں بھرتی کرایا گیا جہاں کل رات تقریبا ساڑھے بارہ بجے اس دنیا کو چھوڑ کر اللہ کو پیارے ہوگئے۔ وہ صوم و صلواۃ کے پابند، کافی ملنسار، خوش مزاج اور غریب پرور انسان تھے۔ مرحوم کا کولکتہ میں چمڑے کا بڑا کاروبار تھا۔ ان کی اپنی رہائش علی نگر کے علاوہ زیڈ اینڈ زیڈ مارکیٹ، رام نگری، آشیانہ موڑ، پٹنہ میں بھی تھی۔ بیوہ زاہدہ بیگم عبدالباری صدیقی کی اپنی چھوٹی بہن ہیں،بڑی بہن پہلے ہی انتقال کرچکی ہیں۔مرحوم کے انتقال سے نہ صرف اپنے پرائے، رشتہ داروں کا نقصان ہوا ہے بلکہ علاقے کی غریب عوام کا بھی بڑا نقصان ہوا ہے۔ان کی خواہش کے مطابق انہیں منگل کو پٹنہ کے پولو روڈ، شاہ گدی قبرستان میں بعد نماز ظہر تدفین کیا گیا۔

ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر نظرعالم نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ملت اسلامیہ کے لئے بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں مولوی وصی احمد (ریٹائرڈ ٹیچر)، انیس باری عرف منا، محمد راشد، طارق صفی، ساجد صفی، ڈاکٹر خالد صفی، ہمایوں اشرف، سراج انور، کفیل احمد، رام چندر یادو، ذکی احمد دلو، محمد نورعین، فضیل احمد انصاری، راجا خان، حافظ محمد رشید، اسعد رشید ندوی، مولانا سمیع اللہ ندوی، مہتاب ندوی، ماسٹر محمد اشرف، مہتاب صدیقی، صدام بیگ، نسیم احمد رفعت مکی، شکیل احمد سلفی، ڈاکٹر راحت علی، ہیرا نظامی، مطیع الرحمن موتی، محمد زاہد، بدرالہدی خان، اشرف سبحانی، ابرار عالم، ڈاکٹر یاسر ارسلان خان، دیدار حسین چاند، انجینئر نشاط کریم شوکت، طارق اقبال، عبدالقدوس پٹنہ، احسان دانش، محمد عنایت اللہ، اقبال، فاروق نظامی، ساحل عباسی، سرفراز انصاری، جاوید انور، مشکور احمد مظفرپور، فرحان احمد خان، ڈاکٹر محمد اسلم، محمد مجاہد، عادل اقبال، آشو ملک، نظریسین، مہتاب عالم کٹیہار، اسرار دانش، ابصار عالم، سمستی پور، خورشید عالم، کانگریس کے سینئر لیڈر زاہد رضا، مدرسہ بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین مولانا اعجاز احمد، انجینئر فخرالدین قمر صحافی فرید صدیقی سمیت ہزاروں سماجی، سیاسی و ملی رہنماؤں نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدری جتائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button