سابق ایم ایل اے سید ابو دوجانہ کی رہائش گاہ پر آر جے ڈی کوویڈ کورونا کیئر سنٹر کا افتتاح
دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
کورونا کی وباء میں لوگوں کو مدد کرنے کے لئے راجد کے قومی صدر لالو پرساد اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے حکم پر سابق ایم ایل اے سید ابو دوجانہ کی سرپرستی میں انکے مولانگر رہائش گاہ پر راجد کوویڈ کیئر کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح آر جے ڈی کے بلاک صدر جے نارائن یادو، سابق صدر صادق حسین، جنک پور روڈ نگر پنچایت کے نائب صدر شیام راج، سابق پرمکھ شرناگت سنگھ چوہان نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سرج دیو رائے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سنٹر پر ڈاکٹر اے وی منصوری کو بطور خاص خدمات انجام دینے کے لیے مقرر کیا گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کو مفت صلاح و مشورہ اور علاج کیا جائے گا ۔کوویڈ سنٹر کے افتتاح پر سید ابو دوجانہ نے کہا کہ اس طرح کا کیئر سنٹر سورسنڈ اسمبلی حلقہ کے دیگر علاقوں میں بھی بھی کھولا جائے گا۔موقع پر موجود ضلع پریشد کے رکن شری ناتھ رائے، مانس جالان، ابھیشیک سونو،کالے خان، شاکر حسین، شیام بہاری کیجریوال، نفیس خان، شنتوس یادو، محمد مرتضیٰ، اشرف علی وغیرہ حاضرین نے عوام کی خدمت کے لئے کوود کئر سنٹر کھولنے پر مقامی سابق ایم ایل اے سید ابو دوجانہ کا شکریہ ادا کیا۔