سائرہ خاتون کے رابطہ مہم میں امنڈ پڑا ووٹروں کا جن سیلاب، مل رہا ہے بے شمار حمایت
سمستی پور(محمد مصطفیٰ)ضلع کے وارث نگر بلاک حلقہ کے گرام پنچایت راج ہانسہ کے حلقہ نمبر 18 سے پنچایت سمیتی عہدہ کی امیدوار محترمہ سائرہ خاتون زوجہ محمد شہاب الدین کا چناوی رابطہ مہم شباب پر ہے۔ اس ضمن میں سائرہ خاتون نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پنچایت کی ترقّی کے لیے پنچایت سمیتی عہدہ کے لیے لڑ رہی ہوں۔ اس دفعہ مجھے وارڈ نمبر 1 سے 8 تک سبھی لوگوں کا بےشمار حمایت مل رہا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ میرے ذریعہ چلائے جا رہے رابطہ مہم میں ووٹروں کا جن سیلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے بہادر گنج، مہاراج گنج، ناگربستی۔ نور گنج کے علاوہ وشوکرما ٹولا، کشائی ٹولا، رام ٹولا، پاسی ٹولا کے لوگوں نے پھر سے کامیاب بنانے کے لیے من بنا لیا ہے۔ اس لیے میری جیت یقینی ہو گئی ہے۔ وہیں دوسری جانب انکے حلقہ کے لوگوں نے بتایا کہ
سائرہ خاتون کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں ہے۔ انکے پاس ہملوگ کوئی بھی کام کے واسطے جایا کرتے ہیں تو محترمہ سائرہ خاتون بلاجھجھک کام کا انجام دے دیتی ہیں۔ چاہے در خواست لکھوانا کیوں نہ ہوں،اسلئے ہم لوگوں نے پھر اس بار پورا مونڈ بنائے ہوئے ہیں کہ سائرہ خاتون کو کثیر ووٹوں سے کامیاب بنا کر ہی خاموش بیٹھیں گے