اہم خبریںدربھنگہسمستی پورمظفر پور

جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں امتحان ششماہی اختتام پذیر

جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں امتحان ششماہی اختتام پذیر 24/نومبر/مدہوبنی (پریس ریلیز) جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہارکےزیرِ اہتمام تمام طالبات کاششماہی امتحان مورخہ 14/ ربیع الثانی 1443ھ مطابق20/نومبر 2021ء بروز سنیچرسے18/ربیع الثانی 1443ھ مطابق 24/نومبر 2021ء بروزبدھ تک ہوا،اس امتحان میں درجاتِ دینیات اوردرجاتِ عالميت سمیت تقریباً دوسوسے متجاوز طالبات نے شرکت کی،امتحان یومیہ دونشستوں میں ہوا،جس کادورانیہ صبح7:30 سے دوپہر 12:45تک رہا۔امتحان لینے میں اساتذۂ جامعہ کے علاوہ دیگر اداروں کے ماہراساتذہ کی بھی خدمات لی گئیں،جن میں ایک مولانااسامہ سیفی قاسمی استاد جامعہ فیضان القرآن کٹھیلا مدہوبنی بہاراور دوسرے قاری محمد صبغت اللہ بانی وناظم جامعة الهدی حسن پور برہروا سیتا مڑھی بہار شامل ہیں۔حضرات ممتحنین نے بحیثیتِ مجموعی طالبات کی تعلیم وتربیت پر اطمینان کااظہار کیا اورذمہ دارن ومدرسینِ جامعہ ہذاکو نیک خواہشات پیش کیں،اور اپنی مخلصانہ دعاؤں سے نوازا۔جامعہ ہذاکے رکنِ شورى مولانا محمدسجادنے بھی تعلیمی جائزہ کے لیے ہرجماعت سے ایک ایک مضمون کی کاپی منگوائی،اورجائزہ کے بعد اساتذہ کے سامنےکافی مسرت کااظہار کیا،امتحان کے اختتام پرجامعہ ہذاکے صدرالمدرّسین واستادحدیث مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری نے بشمول حضراتِ ممتحنین، ناظمِ امتحان ماسٹرمحمد اسد استاد جامعہ ہذا،نیزجامعہ کے دیگر تمام معلمّين ومعلّمات مولانا محمد ضیاء الحق حسینی،مولاناسرفرازعالم قاسمی ،قاری محمد ابوبکر،قاری محمد راشد،معلمہ شبانہ خاتون کابصمیمِ قلب شکریہ ادا کیا۔اورکہاکہ آپ حضرات کے باہمی تعاون سے ہی انتہائی صاف شفاف اورپُرسکون ماحول میں جامعہ کے امتحان ششماہی کاانعقادممکن ہوسکاہے،ہم اس تعاون پرآپ کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں،اور آپ کے لیے فلاحِ دارین کے آرزومند اور دعاگوہیں۔واضح رہے کہ تعلیمِ نسواں کے حوالے سےجامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار،ضلع مدہوبنی کاایک ممتازاور نامورادارہ ہے،جو اپنی عمر کے لحاظ سے ہرچند کہ نوخیز ہے،مگراپنی بیش بہا خدمات کے حوالے سے پورے علاقے میں مشہور ونیک نام ہے،یہ جامعہ بستی پرسونی کے ہی ایک نوجوان فاضل مولانا نوشاد احمد مفتاحی ونثاری کی نظامت میں بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے،اورجامعہ کے اس ترقیاتی سفرمیں بستی کے مخلص نوجوان بھی ہمہ وقت ان کے دست وبازو بنے ہوئے ہیں۔پروردگارِعالم ان نوجوانوں کے رزق میں خوب وسعت پیدافرمائے،جامعہ ہذا کو نظرِبد سے بچائے،اور دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے،اور جامعہ سے وابستہ تمام افراد کو دارین کی ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازے۔آمین
👈ایس آر میڈیا پیج کو لائک فالو اور شیر کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button