دو نوجوانوں کی لاشیں ملنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی کا ماحول
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)خان پورتھانہ حلقہ کے ناتھو دوار گاؤں میں پانی سے بھرے گڈھے میں دو نوجوانوں کی لاشیں ملنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقتول کی شناخت نتھو دوار گاؤں وارڈ 4 کا باشندہ چندر بھوشن پاسوان کا 26 سالہ بیٹا روشن کمار پاسوان ،و سریوگ پاسوان کا 27 سالہ بیٹا سنٹو پاسوان عرف پالو پاسوان کے طور پر کی گئی ہے،وہیں لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ لڑکوں کو گھر سے کے بعد کسی سنسان جگہ لے جاکر قتل کیا گیا ہے اور اسکی لاش کو قریبی کے گڈھے میں پھینک دیا گیا ہے۔ دونوں نوجوان اتوار کی رات دس بجے کے قریب ایک سائن ہونڈا موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر سے نکلا تھا، جس کے ایک گھنٹہ بعد ہی دونوں نوجوان کی موت کی خبر ملی ،جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج دل کمار بھارتی ، ایس آئی عمیش یادو ، راج کمار ، وجئے کمار سنگھ ، انیل سنگھ اپنی ٹیم فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا،اس واردات کے بعد مقتول کے لواحقین کو رو رو کر برا حال بنا ہؤا ہے، پیر کی صبح جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش گاؤں میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا مشتعل لوگ پولیس انتظامیہ سے واقعے کی تحقیقات کر مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے،بلاک پرمکھ ارچنا کماری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ انچارج سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کرقصورواروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ضلع کونسلر پرینکا کماری نے واقعے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے ملاقات کر اُنہیں ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی،اس ضمن میں تھانہ انچارج دل کمار بھارتی نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں ابھی تک مقتول کے لواحقین کی طرف سے درخواست نہیں دی گئی ہے ، درخواست ملتے ہی مجرموں پر فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جائے گا،موقع پر ، پلو سنگھ ، منجیش کمار رائے ، سنجیت بھارتی ، محمد عمر ، سماجی کارکن رام بالک سہنی ، سریش مہتو ، سودین پاسوان ، پردیپ کمار سہنی ، سابق سرپنچ للن سہنی ، راجیو رائے سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے