دربھنگہ میں دن دھاڑے ڈی ایم سی ایچ کے ملازم سے 3 لاکھ 50 ہزار کی لوٹ
واردات سی سی ٹی وی میں قید، جانچ شروع
دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال کے ملازم کمل دیو نارائن سے مجرموں نے کالج کے احاطے میں ہی ساڑھے 3 لاکھ روپیہ لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ یہ روپیہ کمل دیو نے اپنے ذاتی کام کے لئے بینک سے نکالے تھے۔ بینک سے رقم نکال نے کے بعد وہ دفتر کے لئے روانہ ہوئے تھے اسی اثناء میں گھات لگا کر بیٹھےمجرموں نے کالج کے احاطے میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈی ایم سی ایچ سے ریٹائر ہونے کے بعد کمل دیو معاہدے پر کام کر رہے تھے۔ اپنے ذاتی کام کے لئے انہوں نے ڈی ایم سی ایچ کیمپس میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے ساڑھے تین لاکھ روپے نکالے تھے رقم نکالنے کے بعد وہ موٹر سائیکل سے اپنے آفس جا رہے تھے۔ آفس کے قریب پہنچتے ہی كمل دیو نے موٹر سائیکل اسٹینڈ میں پارک کی ۔اسی دوران پلسر موٹرسائیکل پر سوار 2 مجرموں نے روپیہ سے بھرا بیگ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہے ۔ جس میں موٹرسائیکل سوار دونوں مجرم دکھائی دے رہے ہیں۔اس وقت پولیس سی سی ٹی وی سے تفتیش کر رہی ہے۔