جن نایک کرپوری ٹھاکر اسپتال میں بہتر انتظامات کیلئے ضلع انتظامیہ مستعد

مدھے پورہ (محمد ابوالمحاسن(کچھ دنوں قبل خراب انتظامات کو لیکر سرخیوں میں رہنے والا کوسی کمشنری کا سب سے بڑا اسپتال جن نایک کرپوری ٹھاکر اسپتال اب ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں مستعدی کے ساتھ لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے اور کذشتہ تقریباً دس دنوں سے ضلع انتظامیہ نے وہاں بہتر طبی خدمات کی مانٹرنگ کیلئے چوبیس گھنٹے کیلئے الگ الگ آفیسر کو تعینات کردیا ہے اسپتال میں بہتر خدمات کے لئے تعینات کئے گئے کمارکھنڈ بلاک کے جونیئر انجینئر نثار احمد نے بتایا کہ کورونا مریضوں کے ساتھ دیگر مریضوں کے علاج کا میڈیکل کالج میں بہتر انتظام ہے یہاں ہر وقت آکسیجن اور دیگر ضروری سامان دستیاب رہتا ہے اورڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہتی ہے
انہوں نے بتایا کہ کرونا مریضوں تعداد بھی کم ہورہی ہے آج چھ سولوگوں کا کرونا جانچ کیا گیا جس میں چار لوگ کرونا پازیٹیو پائے گئےاور اسپتال میں کل مریضوں کی تعداد باون ہے جو تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں انہوں نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئےضروری ہے کہ ہم لوگ حکومت کا ہر طرح سے تعاون کریں اور ویکسینیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں افواہوں پر دھیان نہ دیں ایک دوسرے کی مدد سے جلد ہی ہم کرونا کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے انہوں کرونا سے دن رات جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں اور تمام صحت کارکنوں اور ضلع انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کررہے ہیں خدا ان کی حفاظت کرےاور بہتر بدلہ عطاء فرمائے میڈیکل کالج میں دوسرے آفیسر رام موہن چودھری اسسٹنٹ انجینئر رورل ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ مدھے پورہ نےکہا کہ حکومت کرونا متاثرین کی مدد میں دن رات مصروف ہے۔اس پر جلد قابو پالیا جائے گااس سے بچاؤ کیلئےماسک اور معاشرتی دوری پرخود بھی عمل کریں اوردوسروں کو بھی کرائیں اور کرونا ویکسین ضرورلگوائیں
- ایک شام زبان کی دو بہنیں اردو اور ہندی کے نام، شعراء پلائیں گے شعروں کے جاممہواویشالی / عادل شاہ پوری / مہواویشالی کی سرزمین پر …
- مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے ہر جگہ حصہ داری ملے : اختر الایمانپٹنہ (پریس اعلانیہ) مسلمان اس ریاست میں 17 فیصد سے …
- بہار میں ذات پر مبنی سروے منظر عام پر، %99 .81 ہندو، %70. 17 مسلم ،قومی سیاست میں زبر دست ہلچلغیر معمولی پیش رفت، آزادی کے بعد پہلی بار ذات …
- مدرسہ بورڈ نے جاری کیا نمبر ، غلط کرنے والوں کے خلاف ہوگا ایکشنبہار، 1 اکتوبر (قومی ترجمان) جناب سعید انصاری سکریٹری، بہار …
- ” تاریخ عزیمت کے ایک عہد کا خاتمہ "سید محمد ریاض ندوی کھجناوری، رئیس : جامعة الحسنین صبری …