خان پور پولیس کو ملی بڑی کامیابی
ٹرک کے ساتھ 400 پیٹی شراب کو کیا ضبط ،شراب کاروباری کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماری جاری
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)خان پور تھانہ حلقہ کے مدھوبن و ملکی گاؤں سے متصل امسور چور میں پولیس نے ایک ٹرک کے ساتھ 400 پیٹی شراب برآمد کیا ہے،اس ضمن میں تھانہ انچارج نے بتایا کہ خفیہ معلومات فراہم ہوئ تھی کہ مدھوبن و ملکی گاؤں سے متصل امسور چور میں ایک کاروباری کے ذریعہ ٹرک سے شراب اتاری جائے گی،جسکی وجہ سے پولیس گشتی مزید بڑھا دی گئی،وہیں شب کے تقریباً 2 بجے ٹرک کو مدھوبن و ملکی گاؤں سے متصل امسور چور میں پہنچتے ہی چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا،لیکن ڈرائیور موقع کو غنیمت سمجھ کر اندھیرا کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا،اسکے بعد پولیس نے ٹرک کو ضبط کر کے تھانہ لے آئ جہاں ٹرک سے تقریباً 400 پیٹی شراب نکالا،وہیں پولیس نے آبکاری انسداد ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لیا ہے،چھاپے ماری جاری ہے پگڑے گئے ٹرک کے ذریعے ٹرک مالک کا پتہ لگایا جا رہا ہے،جلد ہی کاروبار میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے گا،