Uncategorized

خالد بن ولید پبلک اسکول میں کھیل مقابلے کا انعقاد

خالد بن ولید پبلک اسکول میں کھیل مقابلے کا انعقاد

کھیل مقابلے میں بچوں نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا

اعظم گڑھ: محمد پور میں واقع خالد بن ولید پبلک اسکول میں پیر کو کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔ جس میں بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا،اس مقابلے میں بچوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا،374 بچے حصہ لیے ۔ اس دوران بچوں نے سلو سائیکل ریس، سلو موٹر سائیکل ریس، جیولنگ تھرو، شاٹ پٹ، بک بیلنس ریس، میوزیکل چیئر، لیمن سپون ریس، شاٹ ریس، فاکس جمپ، والی بال، بیڈمنٹن اور ٹگ آف دی وار میں حصہ لیا۔ اس کھیل مقابلہ میں بلاک محمد پور سے جناب شہاب احمد مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کا استقبال اسکول کے مینیجر مفتی محمد اشرف نے علی سال اوڑھا کر کیا۔

پرنسپل عدیل احمد نے گرام پردھان محمد پور جناب اقبال احمد کا، وائس پرنسپل شمس الاسلام نے جناب سنجے کمار پانڈے (ADO ISB) کو شال اوڑھا کر گرمجوشی سے خیر مقدم کیا،ننھے منے طالبات نے استقبالیہ گیت پیش کئے۔اس کے بعد مہمان خصوصی نے بچوں کے والی بال میچ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

بعدازاں وہ اپنے مختصر تقریر میں پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔کھیلوں کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ کھیل ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل بچوں کی زندگی میں ایک دوسرے سے تعاون کا جذبہ پیدا کرتے ہیں،کھیلوں سے بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما ہوتی ہے۔

آخر میں طلباء کے روشن مستقبل کی دعائیں کی۔ بقیہ ماندہ کھیل منگل کے دن ختم ہوا،فاتح ٹیم اور کامیاب کھلاڑی کو اسکول کے منیجر مفتی محمد اشرف علی اور حافظ وسیم احمد فلاحی نے کپ اور سرٹیفکیٹ عطاء کیا جبکہ تمام حصہ لینے والے کامیاب طلبہ کھلاڑی کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر ڈائریکٹر شفیع الدین، صابر اسماعیل احیائی، مولانا طارق قاسمی،مولانا زاہد قاسمی، مولانا اشرف علی قاسمی،مولانا شفیع اللہ قاسمی،احتشام سر،اندریش سر،وصی اللہ سر،حمدان سر اور مولانا سلمان قاسمی کے علاقے کے سرکردہ لوگ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button