جہیز میں موٹر سائیکل نہیں دینے پر بہو کا قتل ،تفتیش میں پولیس مصروف
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ضلع کے دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے مختیار پور سلکھنی وارڈ نمبر 13 میں جہیز میں موٹر سائیکل نہیں دینے پر لڑکی کے فریقین نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے،واضح ہوکہ چمتھا گاؤں کا باشندہ سنجیو پاسوان نے کہا کہ مجھے کسی نے یہاں سے فون کیا کہ آپکی بیٹی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے،جب ہم لوگ آناً فاناً میں یہاں پہنچی تو دیکھتے ہیں کہ میری بیٹی پھندے سے لٹکی ہوئی ہے،اور سسرال کے تمام افراد گھر سے فرار ہے،تب جاکر ہم لوگوں نے مقامی تھانہ انچارج کو اسکی اطلاع دی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئے،مہلوکہ کے فریقین نے کہا کہ 2 سال قبل سلکھنی پنچایت کے وارڈ نمبر 13 کا باشندہ بوٹن پاسوان کا بیٹا روشن کمار کے ساتھ شادی ہوئی تھی اسکے بعد سے ہی شوہر سمیت سسرال کے تمام افراد میری بیٹی کو جہیز میں موٹر سائیکل نہیں ملنے کی وجہ سے مار پیٹ کرتے تھے کئ مرتبہ ہم لوگوں نے آپس میں مل کر سمجھا بجھا کر معاملے کو سلٹایا لیکن اسکے باوجود یہ لوگ باز نہیں آئے،اور میری بیٹی کے ساتھ مار پیٹ کرتے رہے جسکا نتیجہ ہے کہ آج میری بیٹی کی لاش پڑی ہوئی ہے اور گھر والے چھوڑ کر فرار ہے،تھانہ انچارج نے کہا کہ لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال میں بھیج دیئے ہیں اور معاملے کی تفتیش میں پولیس مصروف ہے بہت جلد معاملے کا انکشاف ہو جائے گا