جمیعت علماء ہند سمستی پور کی ٹیم آدھار پور پہنچ کر مہلوکین کے کنبہ سے ملکر ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی
پولیس کی سستی کی وجہ سے آدھار پور میں خونی کھیل کھیلا گیا،ڈاکر شاہد
سمستی پور(محمد مصطفیٰ) جمیعت علماء ہند سمستی پور کے ضلع صدر کی قیادت میں جمیعت علماء ہند سمستی پور کی ایک ٹیم آدھار پور ٹرپل قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے پہنچی،ٹیم میں مولانا توصیف قاسمی ڈاکٹر ابرار احمد نور بھائی نظام اختر رام چندر، محمد طاہر بھائ وغیرہ شامل تھے،تفتیشی ٹیم نے متوفی ٹیچر صنوبر خاتون اور متوفی انور کے لواحقین سے ملاقات کی اور پورے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی،تفتیش کے دوران مقتولہ ٹیچر کی بیٹی نصرت پروین نے بتایا کہ پولیس انتظامیہ اس پورے معاملے میں یکطرفہ کارروائی کررہی ہے،اس موقع پر جمیعت علماء ہند سمستی پور کے صدر ڈاکٹر قاری محمد شاہد نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ درندگی کی گی اور جسطرح صنوبر خاتون کو موت کے گھاٹ اتار ا اسکی مثال نہیں ملتی یہ تمام معاملات پولیس کے سستی کی وجہ سے ہوا اؤر آج بھی پولیس مجرم تک پہونچنے میں نا کامیاب ہے اقلیت فرقہ وہاں سے ہجرت کر نے پر مجبور ہیں،ہم بہار حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کو اعلیٰ سطحی جانچ کراکر اس میں ملوث مجرم کو پھانسی پر چڑھایا جائے تاکہ پھر کوئی صنوبر ہجومی تششد کا شکار نہ بن پائے