اہم خبریں

امیر الہندمنتخب ہونے پر مولانا ارشد مدنی کو مفتی عیسیٰ مہتمم دار العلوم حسینیہ کی طرف سے مبارکباد

اسلامپور ( احمد حسین قاسمی /قومی ترجمان بیورو) حضرت قاری عثمان منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ کی وفات کے بعد سے امیر الہند کا عہدہ خالی تھا جس کے لیے گزشتہ دنوں انتخاب عمل میں آیااولاحضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم نے امیر الہند کے لیے ضروری اوصاف کا ذکر کرتے ہوئے بڑے وقیع الفاظ میں انتہائی بشاشت و فراخ دلی کے ساتھ تجویز پیش کی کہ صدر جمعیت علماء ہندحضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب اس وقت سب سے زیادہ موزوں شخصیت ہیں اس کے بعد حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی دامت برکاتہم نے تائید فرمائی۔

اس کے بعد حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب بعدہ رحمت اللہ کشمیری بعدہ مفتی احمد دیولاحضرت مولانا سید اسجد مدنی حضرت مولانا بدر الدین اجمل حضرت مولانا سید اشہد رشیدی وغیرہم نے تائید کی اور اتفاق کا اظہار فرمایاحضرت مولانا سید ارشد صاحب دامت برکاتہم نے اپنی عمر وغیرہ کے لحاظ سے معذرت پیش کی کچھ پس و پیش کے بعد صدر اجلاس مہتمم دار العلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی ابو القاسم صاحب نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے نام کا اعلان فرمایا اور حضرت کے اعذار کے تدارک کے لیے فرمایا کہ مولانا مفتی سلمان منصورپوری دامت برکاتہم کو نائب امیر الہند بنا لیا جائے حضرت مفتی صاحب نے اس کے بعد حضرت مولانا سید ارشد صاحب سے مصافحہ فرمایا ۔

امیر شریعت کے انتخاب سے قبل مجلس شوری اور ارباب حل وعقد کی ممبر سازی غیر مناسب ہوگی

ڈاکٹرمولانا ابوالکلام قاسمی شمسی تسہیل القرآن کے حوالہ سے

اس کے بعد سب نے مصافحہ کرنا شروع کر دیا
مصافحہ کا سلسلہ روک کر حضرت امیر الہند سید مولانا ارشد مدنی صاحب نے مختصر خطاب فرمایا اس مین مولانا مفتی سلمان منصورپوری کے متعلق نائب امیر الہند ہونے کا اعلان بھی فرمایا۔اس فیصلہ اور انتخاب کی مفتی عیسیٰ قاسمی مہتمم دارالعلوم حسینیہ اسلام پور نے سراہنا کی ہے اور مولانا ارشد مدنی اور مفتی سلمان منصورپوری ناٸب امیر الہند کو مبارکبادی پیش کی ہے اور نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔

آدھار پور کیس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے: ایس ڈی پی آئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button