جمعیۃعلماء سائوتھ زون’’سی وارڈ‘‘ ممبئی کا انتخاب بحسن و خوبی اختتام پذیر
ممبئی 31؍اکتوبر عروس البلاد ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقہ سائوتھ زون،ممبئی کے’’ سی وارڈ ‘‘کے اراکین منتظمہ کی انتخابی مجلس کا 19؍اکتوبر2021ءبروز منگل بعد نماز مغرب متصلاً، جاملی محلہ شافعی مسجد،باپوکھوٹے اسٹریٹ،جاملی محلہ،ممبئی میںمولانا عبد السلام نجے قاسمی(امام جاملی محلہ شافعی مسجد،باپو کھوٹے اسٹریٹ،جاملی محلہ ،ممبئی) کی صدارت میں انعقاد ہوا ،جس میں درج ذیل حضرات کاحاضرین مجلس کے اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا ۔
حافظ علائو الدین(استاد دار العلوم امدادیہ،میمن واڑہ روڈ،ممبئی) کو صدر اورحافظ شاہ نور(جاملی محلہ شافعی مسجد،باپوکھوٹے اسٹریٹ،جاملی محلہ،ممبئی)،محمد افضل ( دار العلوم امدادیہ،میمن واڑہ روڈ،ممبئی)کو نائبین صدر اورمولانا عبد السلام نجے قاسمی(امام جاملی محلہ شافعی مسجد،باپو کھوٹے اسٹریٹ،جاملی محلہ ،ممبئی) کوجنرل سکریٹری ،مولانا محمد طاہر نجے قاسمی (نائب امام جاملی محلہ شافعی مسجد،باپو کھوٹے اسٹریٹ،جاملی محلہ ،ممبئی)حافظ محبوب عالم کو سکریٹریز اورمولانا یحیٰ نجے قاسمی(نائب امام نواب ایاز مسجد شافعی،ابراہیم رحمت اللہ روڈ،بھنڈی بازار،ممبئی) کو بطور خازن اگلی میقات کے لئے منتخب کرلیا گیا ۔
واضح رہے کہ یہ انتخابی مجلس مولانا عبد السلام نجے قاسمی(امام جاملی محلہ شافعی مسجد،باپو کھوٹے اسٹریٹ،جاملی محلہ ،ممبئی) کی صدارت اورمحمدعقیل سعید صدیقی کی نگرانی میں بحسن و خوبی اختتام کو پہونچی ۔