اہم خبریںتعلیم و روزگارحاجی پور، ویشالی

حافظ یاسر طرین نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی

بہادر پور چکنوٹا (قومی ترجمان بیورو) حافظ یاسر طرین ابن عبد الرحیم مقام بہادر پور چکنوٹا، ڈاکخانہ کاوا ڈیہ بلاک پاتے پور ضلع ویشالی نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کر کے اپنے والدین کے لئے ذریعہ نجات اور دنیا و آخرت کی کامیابی سے فیضیاب ہوکر ، والدین، اہل خانہ، خاندان دوستو و احباب اور پورے علاقے کے لیے باعث فخر ، وجہ فرحت و انبساط بنے ہیں۔

حافظ یاسر طرین کی دستاربندی عظمت قرآن کانفرنس بتاریخ 28/اکتوبر 2021ء ، زیر اہتمام جامعہ دارالقرآن آزاد روڈ مظفرپور ، بصدارت مفتی اکبر مظفرپوری صاحب، حضرت مولانا سید نصر بنارسی صاحب کے دست مبارک سے ، علمائے کرام، حفاظ، ائمہ ، دانشوران، سماجی کارکنان اور سامعین کی موجودگی میں بفضلہ تعالیٰ پایہ تکمیل کو پہنچی۔ حافظ یاسر کو تمام لوگ اس عظیم کامیابی پر مبارکباد اور دعاؤں سے نواز رہے ہیں۔


دعا ہے کہ یاسر دنیا و آخرت کے تمام مصائب وآلام سے محفوظ رہیں، والدین کے لئے ذریعہ نجات اور کل قیامت کے دن بشارت رسول کے مستحق بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button