جتنا دل یو کا قومی صدر بنائے جانے پر للن سنگھ کو دلیپ رائے سمیت پارٹی کارکنان کی مبارکباد
دربھنگہ۔ محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
ایم ایل اے دلیپ رائے سمیت جنتا دل یو پارٹی کے لیڈروں نے منگیر کے ایم پی اور سینئر جنتا دل یو کے رہنما للن سنگھ کو پارٹی کا قومی صدر بنانے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایم ایل اے دلیپ رائے نے اپنے پیغام میں کہا کہ للن سنگھ عوام سے وابستہ قدآور سیاسی رہنما ہیں اور پارٹی کے لیے انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیا ہے اس لیے پارٹی کے قومی صدر کے لئے انکا انتخاب وزیر اعلیٰ کا بہتر فیصلہ ہے۔ انکی سربراہی میں پارٹی مزید عوامی مقبولیت حاصل کرے گی۔ جے ڈی یو تکنیکی سیل کے دربھنگہ ضلع صدر ولی امام بیگ عرف چم چم، اقلیتی سیل کے صوبائی سکریٹری مولانا غلام مذکر خان، سابق وارڈ پارشد حبیب اللہ ہاشمی، محمد معراج علی، سینئر جے ڈی یو لیڈر و سابق مکھیا مظفر امام عرف طفیل احمد، یوتھ جے ڈی یو کے ضلع جنرل سکریٹری بدر اعظم ہاشمی، مکھیا نمائندہ شہنواز بابر، ضلع ترجمان سلامت اللہ ظفر، پرویز عالم، نظم السحر،سیتامڑھی جنتا دل یو کے جنرل سکریٹری محمد ظفر اللہ خان، بلاک صدر راما شنکر ساہ، سنیہی پانڈے، محمد ذکی امین، ربانی عالم، محمد زبیر انصاری، شمیم احمد کالے، رعیش اعظم، محمد حسن، رگھوناتھ پرساد سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے بھی پارٹی کے نو منتخب قومی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔