دربھنگہ(محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) سنگھواڑہ تھانہ کی پولیس نے بھرواڑہ میں چھاپے ماری کر جان لیوا حملہ کے ملزم ٹیچر محمد ارشاد کو سنیچر کے روز گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بھرواڑہ میں ایک متنازعہ زمین پر مالکانہ حق کے لئے 2گروپوں کے درمیان ہوئی پشددجھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے کو لیکر دونوں جانب سے جان لیوا حملہ سمیت دیگر الزامات عائد کر 30دسمبر 2020کو ایک دوسرے کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج ہوئی تھی جس میں ٹیچر محمد ارشاد کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔