اہم خبریںبہارپٹنہ

جانشیں مفکر اسلام مولانا سید الشاہ احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر امیر شریعت ثامن منتخب

پٹنہ (قومی ترجمان بیورو) آج نو اکتوبر کو پٹنہ میں ارباب حل و عقد کا اجلاس ہوا جس میں چار نام سامنے آئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا انیس الرحمن قاسمی، مفتی احمد نظر توحید اور مولانا احمد علی فیصل رحمانی ۔ ارباب حل و عقد نے فیصلہ کیا کہ ان چاروں ناموں کے درمیان ووٹنگ ہوگی اور جن کو زیادہ ووٹ حاصل ہوگی انہیں امیر شریعت منتخب کر لیا جائے گا۔

تھوڑی دیر بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مفتی نظر توحید نے اپنا نام واپس لے لیا جس کے بعد مولانا احمد علی فیصل رحمانی اور اور مولانا انیس الرحمن قاسمی کے درمیان ووٹنگ ہوئی ۔قریباً شام کو چھ بجے نتیجے کا اعلان کیا گیا، جس میں سامنے آیا کہ احمد علی فیصل رحمانی کو زیادہ ووٹ ملے ۔

اس طرح حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت منتخب ہوئے جن کا اعلان بھی ہوگیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button