سمستی پور

تعلیم جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہوتی ہے: مولانا نظام الدین

الھدیٰ اسلامی مکتب چک پہاڑ کی جانب سے انجمن فیض المسلمین دونواں کلاں میں کوئز مسابقہ کا انعقاد تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا

مظفر پور (عبد الخالق) تعلیم جہالت کے اندھیروں میں روشنی کی کرن ہوتی ہے۔ تعلیم اس دنیا پر ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔یہ باتیں الھدیٰ اُردو لائبریری چک پہاڑ سمستی پور کے ڈائریکٹر مولانا محمد نظام الدین نے انجمن فیض المسلمین دونواں کلاں شکرا مظفر پور کے احاطے میں منعقد اسلامی کوئز سے مسابقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی کا مکمل انحصار تعلیم پر ہوتا ہے۔

اس لیے ہمیں تعلیم کو فروغ دے کر جہالت کو دور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو بدلنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری ماسٹر امیر اللہ اسلام نے تعلیم وتعلم ، درس وتدریس اور علم ومعرفت کے سلسلے میں جو احکامات دیے اور اس کی وجہ سے پڑھنے پڑھانے کا جو چلن اور رواج ہوا ، اس نے دنیا کوجہالت کی تاریکیوں سے نکالا،سر سید لائبریری کے سرپرست و بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری مرغوب صدری علیگ نے کہا کہ امتحان میں ناکامی پرمایوس ہونے کی بجائے جدوجہد، کوشش اور کچھ حاصل کرنے کے عزم کوسامنے رکھ کر پڑھائی کرتے ہوئے کوئز مسابقہ میں حصہ لیں۔

اس طرح کامیابی ضرور قدم چومے گی۔ماسٹر عبد الحنان نے کہا کہ جب تک دلوں میں کچھ پانے کا شوق نہ ہواس کو حاصل کرنا ناممکن ہی دکھائی دے گا۔ انہوں نے علامہ اقبال کے خودی کے نظریہ کوطلبا کے سامنے رکھ کر کہاکہ خدمت خلق کاجذبہ دلوں میں پیداکریں۔ماسٹر ابرار عالم نے کہا کہ اپنے گاؤں محلے میں گارجین کو بیدار کرنے کے لئے معتبر لوگوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ کے گاؤں میں تعلیمی ماحول قائم ہو سکے،اور ہر گھر میں تعلیم کا شمع روشن ہو جائے ، احتشام فریدی نے کہا کہ بچوں کا پہلا مکتب ماں کی گود ہے اسلئے ہماری ماں اور بہنیں اپنے بچوں کو اپنے گود جو مکتب ہے اس سے صحیح تربیت دیں تاکہ آپکی نسل سنور سکیں،

عبد القادر امام نے کہا کہ صرف ہمیں اسلئے پریشان کیا جارہا ہے کہ ہم مسلمان ہے اور اسمیں بھی ہم دین سے کوسوں دور ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر آپ ملک ہندوستان میں عزت کی زندگی گزارنے چاہتے ہیں تو آپ کو تعلیم حاصل کرنا چاہئے،مولا توصیف مصباحی نے کہا کہ اگر اپنے معاشرے کو سدھارنا ہے تو آپ ایک بچوں کو کامیاب بنائیں آپکا معاشرہ سنور جائے گا،فائونڈر دیویانگ سشکت فاؤنڈیشن ہندوستان کے بانی محمد عاشق عزیز نے کہا کہ معذور بچوں کے تعلیم پر زبردست روشنی ڈالی، اس موقع پر حافظ سہراب،نصیر الدین قدوائی، ماسٹر منظر امام ، معصوم رضا ، ماسٹر شائق رحمان ، ڈاکٹر این ایچ اشرف وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔

مجلس کی صدارت مولانا محمد ریاض الدین امام و خطیب دونواں کلاں شکرا مظفر پور نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض انجام قاری توصیف رضا نے دیا مجلس کا آغاز قاری توصیف رضا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعتیہ اشعار قاری ظاہر حسین ویشالوی مہتمم مدرسہ تعلیم القران پوکھرا بہوارا پاتے پور ویشالی نے پیش کیا،مشترکہ طور پر حکم کے فرائض انجام قاری محمد مصطفیٰ ڈائریکٹر اقراء تعلیم و تربیت کوچنگ سنٹر دلسنگھ سرائے و ماسٹر عبد الحنان صوبائی سکریٹری بہار اُردو ٹیچر ایسوسی ایشن نے دیا،اور سوالات ماسٹر ابرار عالم نے کئے، کوئز مسابقہ میں اول پوزیشن محمد الحم ابنِ محمد سرفراز ، و دوئم پوزیشن آیت پروین بنت محمد مشرف،سوئم پوزیشن زویا پروین بنت محمد سجاد نے حاصل کی۔

اسکے علاؤہ تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا،موقع پر کوئز مسابقہ کو کامیاب بنانے میں منظر امام ،عبد الوہاب،محمد اسمعیل،محمد جمیل،عبد الطیف،نفیس احمد،محمد فیروز،محمد عظیم،محمد اویس،محمد علی،طیب حسین،ماسٹر علاء الدین،ماسٹر ساجد انوار،ماسٹر محمد معصوم،ماسٹر محمد توفیق،ماسٹر محمد تنویر،حافظ محمد مکرم،مولانا توصیف،حافظ محمد شمشاد،حافظ محمد عابد وغیرہ پیش پیش رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button