بہار

فوقانیہ ، مولوی امتحان میں 50 فیصدی آپشن والے سوالات پوچھے جائیں گے، مدرسہ بورڈ نے کیا مارک پیٹرن میں بدلاؤ

پٹنہ (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے فوقانیہ اور مولوی امتحان کے نمبروں کے پیٹرن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بہار بورڈ کے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحان کی طرح، فوقانیہ (میٹرک) اور مولوی (انٹر) کے سوالیہ پرچے میں معروضی سوالات ہوں گے۔

اگر مدرسہ بورڈ انتظامیہ کی بات مانی جائے تو فوقانیہ اور مولوی دونوں کے سوالیہ پرچے میں 50 سے 60 فیصدی آپشنز والے سوالات ہوں گے ۔

جہاں 70 نمبروں والے مضمون کے سوالیہ پرچے میں 15 سوالات معروضی ہوں گے۔

دوسری جانب 100 نمبروں کے مضمون کے سوالیہ پرچے میں 20 معروضی قسم کے سوالات ہوں گے۔ معروضی قسم کے سوال میں بھی 50% سوال کثیر انتخابی ہوں گے۔ ہر سوال میں چار آپشنز ہوں گے۔

فوقانیہ ، مولوی امتحان میں 50 فیصدی آپشن والے سوالات پوچھے جائیں گے ، مدرسہ بورڈ نے مارک پیٹرن میں بدلاؤ کیا

طلباء کو ان میں سے ایک کا جواب دینا ہوگا۔ فوقانیہ اور مولوی میں تین قسم کے سوالات ہوں گے۔ اس میں معروضی قسم کے سوالات کے علاوہ مختصر اور طویل جوابات کے سوالات ہوں گے۔ مختصر جواب والے سوالات کی تعداد 70 نمبروں کے مضمون میں پانچ اور طویل جواب میں چار سوالات ہوں گے۔ مختصر جواب کی قسم میں چار نمبروں کے پانچ سوالات اور طویل جواب کی قسم میں پانچ پانچ نمبروں کے چار سوالات ہوں گے۔

100 نمبروں والے مضامین میں مختصر جواب میں چار نمبروں کے پانچ سوالات اور طویل جواب میں دس نمبروں کے دو سوالات ہوں گے۔ مدرسہ بورڈ کی طرف سے فوقانیہ اور مولوی کے امتحان میں سلیبس پہلے ہی بدل چکا ہے۔ اس امتحان میں نصاب کے ساتھ ساتھ مارکس پیٹرن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

سوالیہ پرچہ اردو، ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہوگا۔

تمام مضامین کا سوالیہ پرچہ صرف اردو زبان میں رہے گا۔ اس کے علاوہ ہندی زبان کے مضمون کے سوالیہ پرچہ میں ہندی زبان کا استعمال کیا جائے گا، انگریزی مضمون کے سوالیہ پرچہ میں انگریزی زبان کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سے طلبہ کو جواب دینے میں آسانی ہوگی۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کو اسی زبان میں جواب دینا ہوگا جس میں سوالیہ پرچہ دستیاب ہوگا۔ یعنی انگریزی کے سوالیہ پرچے کا جواب صرف انگریزی میں دینا ہوگا۔ ہندی کا جواب ہندی زبان میں دینا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب اردو میں پوچھے گئے سوال کا جواب اردو زبان میں ہی دینا ہوگا۔

• یہ تبدیلی طلباء کے مفاد میں کی گئی ہے۔ پہلی بار سوالیہ پرچہ میں مارکنگ پیٹرن کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس بارے میں مدرسہ اور بورڈ کی ویب سائٹ سے امتحان دینے والوں کو جانکاری دی جارہی ہے۔ ” عبدالسلام انصاری”

فوقانیہ ، مولوی امتحان میں 50 فیصدی آپشن والے سوالات پوچھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button