بیگم پور میں چھڑ لدا ٹریکٹر پلٹنے سے مزدور کی دردناک موت
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)متھرا پور اوپی تھانہ حلقہ کے بیگم پور قبرستان کے پاس چھڑ لدا ہوا ٹریکٹر پلٹنے سے ایک مزدور کی دردناک موت واقع ہو گئی،واضح ہوکہ بیگم پور قبرستان کے پاس محی الدین پور سے ٹریکٹر نمبر بی آر 33 جی اے 9852 پر ڈرائیور چھڑ لاد کر متھرا پور کی جانب جا رہا تھا اسی درمیان جسی ہی ڈرائیور بیگم پور قبرستان موڑ کے پاس پہنچا کہ ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا جس کی وجہ سے ٹریکٹر پلٹ گئی اور ٹریکٹر میں بیٹھے مزدور کی موت واقع ہو گئی،جبکہ ڈرائیور کود کر فرار ہو گیا،مہلوک شناخت وارث نگر تھانہ حلقہ کے حجپوروا بتھیا کا باشندہ ٹھگن داس کا 42 سالہ بیٹا نتھونی داس کے طور پر کی گئی،مقامی باشندوں نے بتایا کہ نتھونی داس ٹھگن داس کا اکلوتا بیٹا تھا اسی کی کمائی سے گھر کا سارا کام کاج ہوتا تھا،جیسے ہی اسکی اطلاع متھرا پور اوپی پولیس کو ہوئی متھرا پور اوپی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال سمستی پور بھیج دیا اور ٹریکٹر کو جے سی بی کے ذریعہ لاد کر تھانہ لے آئ اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئے،جیسے ہی موت کی اطلاع مزدور کے لواحقین اور گاؤں میں ہوئی لواحقین کو رو رو کر برا حال بنا ہؤا ہے،اور علاقے میں ماتم پسرا ہوا ہے