سمستی پور

متھلانچل میں پگڑتے صحت نظام کے خلاف مالے کا احتجاج مظاہرہ

ڈاکٹر ،نرس،صحت عملہ،ٹیکنیشین کے خالی عہدوں پر جلد بحالی کریں حکومت،سریندر پرساد

سمستی پور(محمد مصطفیٰ) متھلانچل زون کی اعلان پر ڈی ایم سی ایچ بچاؤ جن سواستھیہ مہم کے تحت متھلانچل میں بگڑتے صحت نظام کے خلاف بھاکپا مالے کے کارکنوں نے شہر کے وویک وہار محلہ میں یک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا ،سبھی کارکنان  تحت ڈی ایم سی ایچ کا سپر اسپیشلٹی وارڈ شروع کرنے، صحت ذیلی مراکز ،خصوصی مراکز بغیر کسی تاخیر کے شروع کیے جانے ، ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی تمام خالی آسامیوں پر جلد بحال کرنے،کرونا کی وجہ سے موت پر 4 لاکھ روپے معاوضہ دیئے جانے سبھی کو تین ماہ کے اندر کرونا بچاؤ کے ٹیکے کی گارنٹی کرنے وغیرہ سے متعلق نعرے لکھی ہوئی تختیاں اپنے اپنے ہاتھوں میں لیکر  احتجاج کر رہے تھے،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مالے ضلع اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سریندر پرساد سنگھ نے کہا کہ متھلانچل کی لائف لائن ڈی ایم سی ایچ ہے ، لیکن یہاں ڈاکٹر، نرس ، ٹیکنیشین، صحت کارکنوں کی سیکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں۔  کروڑوں خرچ کرنے کے باوجود ، سپر اسپیشلٹی وارڈ بند ہے۔بچنے کی امید کے ساتھ داخل ہونے والے مریضوں کو غذائی قلت کا شکار ہونا پڑتا ہے۔مسٹر سریندر نے مزید کہا کہ دیہی حلقہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، جبکہ بنیادی صحت مرکزو خصوصی مرکز پر بنیادی سہولیات ، ڈاکٹر اور اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے بند پڑا ہؤا ہے۔  ملک کے اندر کورونا بچاؤ ویکسین کی کمی ہے اور مودی حکومت بیرون ملک ویکسین بھیج رہی ہے۔  انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر ہر ایک کو افراد کو ٹیکہ لگانے کی ضمانت دے،موقع پر مالے ضلع کمیٹی کے ممبر بندنا سنگھ کے ساتھ نیلم دیوی ، محمد صغیر ، منوج شرما ، ونود ساہ وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button